ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج سے بہار اسمبلی انتخابات میں ہوگی وزیر اعظم مودی کی انٹری، تشہیری مہم کے پہلے دن 3 ریلیاں

بی جے پی کے ذریعہ جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) این ڈی اے امیدواروں کے لئے 12 ریلیاں کریں گے۔ 28 اکتوبر کو دربھنگہ، مظفر پور اور پٹنہ میں ریلیاں ہوں گی۔ اس کے بعد 3 نومبر کو چھپرا، مشرقی چمپارن، سمستی پور، مغربی چمپارن، سہرسہ اور ارریہ میں ریلی ہوگی۔

  • Share this:
آج سے بہار اسمبلی انتخابات میں ہوگی وزیر اعظم مودی کی انٹری، تشہیری مہم کے پہلے دن 3 ریلیاں
آج سے بہار اسمبلی انتخابات میں ہوگی وزیر اعظم مودی کی انٹری، تشہیری مہم کے پہلے دن 3 ریلیاں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) بھی جمعہ کو بہار اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections 2020) میں این ڈی اے کی تشہیری مہم سے جڑیں گے۔ انتخابی تشہیر کے پہلے دن وزیر اعظم مودی کی تین ریلیاں ساسا رام، گیا اور بھاگلپور میں ہوں گی۔ بی جے پی کے ذریعہ جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم مودی این ڈی اے امیدواروں کے لئے 12 ریلیاں کریں گے۔ 28 اکتوبر کو دربھنگہ، مظفر پور اور پٹنہ میں ریلیاں ہوں گی۔ اس کے بعد 3 نومبر کو چھپرا، مشرقی چمپارن، سمستی پور، مغربی چمپارن، سہرسہ اور ارریہ میں ریلی ہوگی۔


ڈیجیٹل ٹیلی کاسٹ بھی کرے گی بی جے پی


کورونا کے دور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقاریر کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے بی جے پی اس کا ڈیجیٹل ٹیلی کاسٹ بھی کرے گی۔ ہندوستان ٹائمس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بہار الیکشن کے انچارج دیویندر فڑنویس کا کہنا ہے- ’ہمارے ہر اسمبلی انتخابات کے پانچ گاوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر ایل ای ڈی اسکرین پر نشر کریں گے۔ اس طریقے سے ہم کورونا کے دور میں سوشل ڈیسٹنسنگ فالو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی تقریر بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچا سکیں گے’۔


الیکشن کمیشن کے ضوابط پر ہوگا عمل

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بہار کے انچارج دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے گیا میں ایک میٹںگ بھی کی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی ریلیوں کے سختی سے سیکورٹی چیکنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کئے گئے قوانین وضوابط پر پوری طرح سے عمل کیا جائے گا۔

28 اکتوبر سے شروع ہوں گے الیکشن، 10 نومبر کو آئیں گے نتیجے

واضح رہے کہ ریاست میں این ڈی اے اتحاد کے تحت جے ڈی یو اور بی جے پی 121-122 سیٹوں کے فارمولے پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 243 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات 28 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔ تین مراحل میں ووٹنگ (28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر ہوگی)۔ 10 نومبر کے دن انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 23, 2020 07:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading