உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 ایکسکلوزیو انٹرویو: آج واحد چین پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ: وزیر اعظم مودی

    پوری دنیا میں ابھرتی ہوئی طاقت بن چکا ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر سب کی حمایت حاصل کر چکا ہے۔

    پوری دنیا میں ابھرتی ہوئی طاقت بن چکا ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر سب کی حمایت حاصل کر چکا ہے۔

    پوری دنیا میں ابھرتی ہوئی طاقت بن چکا ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر سب کی حمایت حاصل کر چکا ہے۔

    • Share this:

      پوری دنیا میں ابھرتی ہوئی طاقت بن چکا ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر سب کی حمایت حاصل کر چکا ہے۔ کسی زمانہ میں واحد روس ہندوستان کی حمایت کرتا تھا، لیکن آج پوری دنیا ہمارے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے ایکسکلوزیو انٹرویو میں یہ باتیں کہیں۔

      آپ کی حکومت کا کلیئر اسٹینڈ ہے کہ جب تک پاکستان دہشت گردی کو بڑھاوا دینا بند نہیں کرےگا، تب تک اس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ لیکن چین مسلسل پاکستان کی حمایت کرتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے مدعے پر اس نے چوتھی مرتبہ ویٹو لگایا۔ ہم چین پر کیسے ڈیل کریں گے؟

      اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا۔ ’مجھے یقین ہے، ملک سمجھےگا کہ ایک زمانہ میں بین الاقوامی سطح پر اکیلا روس ہمارے ساتھ تھا اور ساری دنیا پاکستان کے ساتھ تھی۔ اب حالات پوری طرح بدل گئے ہیں۔ آج واحد چین پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ اس تبدیلی کو ہمیں سمجھنا چاہئے۔ یہی ہندوستان کی کامیابی ہے‘۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ایسے ہیں کہ ہندوستان کی سرمایہ کاری وہاں ہورہی ہے، وہاں کی سرمایہ کاری ہمارے یہاں ہو رہی ہے۔ ہمارے لیڈران وہاں جاتے ہیں اور ان کے  لیڈران یہاں آتے ہیں۔ ان سب کے بیچ سرحدی تنازعہ بھی ہے، جو ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ ان کو قبول کر کے چلیں۔ لیکن ہم کوشش کریں کہ ہمارے اختلافات  تنازعات میں تبدیل نہ ہوں‘۔

       

       

       
      First published: