உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 ایکسکلوزیو انٹرویو: بی جے پی مکمل اکثریت سے انتخابات جیتے گی، باہر سے مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی: پی ایم مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ان کی پارٹی اور این ڈی اے کو کسی باہری سے حمایت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    • Share this:

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ان کی پارٹی اور این ڈی اے کو کسی باہری سے حمایت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حالاںکہ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی ہماری (بی جے پی) کتنی بھی مخالف کیوں نہ ہو، وہ اس کوبھی ساتھ لے کر چلیں گے، کیوں کہ ملک کو آگے بڑھانا ہی واحد مقصد ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے ایکسکلوزیو  میں تہ باتیں کہیں۔

      لوک سبھا لیکشن کے بعد تلنگانہ اور آندھر پردیش میں بی جے پی یا این ڈی اے کا کے سی آر اور جگن موہن ریڈی سے کوئی اتحاد ہو سکتا ہے۔ کیا انتخابات کے بعد ایسے کوئے امکان بن سکتے ہیں۔ اس سوال پر وزیر اعظم نے کہا۔  ’بھارتی جنتا پارٹی مکمل اکثریت سے جیتےگی۔ پہلے سے زیادہ سیٹیں آئیں گی۔ این ڈی اے ایک اضافی طاقت ہمارے پاس ہے، اس کی سیٹیں بھی بڑھنے والی ہیں‘۔

      انہوں نے مزید کہا، ’ملک میں حکومت بنانے کے لئے پچھلی بار سے بھی اچھے حالات میں ہم ہوں گے۔ اسلئے حکومت بنانے میں ہمیں کہیں کسی کی بھی مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن ہمارا مقصد صرف حکومت قائم کرنا نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ملک چلانا ہے، ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ جب ملک چلانا اور ملک آگے بڑھانا ہے تو فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر نہیں بلکہ اتفاق رائے کی بنیاد پر ہوتا ہے‘۔
      First published: