PM مودی نے سائرس مستری کی موت پر کیا غم کا اظہار، کہا : ان کا جانا صنعتی دنیا کیلئے بڑا نقصان
PM مودی نے سائرس مستری کی موت پر کیا غم کا اظہار، کہا : ان کا جانا صنعتی دنیا کیلئے بڑا نقصان ۔ فائل فوٹو۔
Cyrus Mistry Death: ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سائرس مستری کی بے وقت موت صدمہ پہنچانے والی ہے ۔
نئی دہلی : ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سائرس مستری کی بے وقت موت صدمہ پہنچانے والی ہے ۔ بقول وزیر اعظم مودی : وہ ایک بہترین بزنس لیڈر تھے، جنہیں ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت پر بھروسہ تھا ۔ ان کا چلا جانا کمرشیل اینڈ انڈسٹریل دنیا کیلئے بڑا خسارہ ہے ۔ ان کے کنبہ اور دوستوں سے میری تعزیت ۔
وزیر اعظم کے علاوہ کئی بڑی ہستیوں نے سائرس مستری کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ وہ بہت تیز اور بااثر کاروباری شخصیت تھے ۔ پوار نے انہیں صنعتی دنیا کے سب سے چمکدار ستاروں میں سے ایک بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے ہندوستانی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔
این سی پی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سپریہ سولے نے ٹویٹ کیا کہ انہیں اس خبر پر یقین نہیں ہورہا ہے ۔ سولے نے لکھا : انتہائی مایوس کن خبر، میرے بھائی سائرس مستری کی موت ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی اس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
سائرس مستری کی موت پر مہندرا اینڈ مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے بھی غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا : میری ان سے پہچان تب بڑھی جب وہ کچھ وقت کیلئے ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے ۔ مجھے پورا یقین تھا کہ وہ عظیم کاموں کیلئے بنے ہیں ۔ اگر زندگی کے پاس ان کیلئے کچھ اور منصوبے تھے تو ٹھیک تھا، لیکن ان سے زندگی ہی نہیں چھینی جانی چاہئے تھے ۔
وہیں آر پی جی انٹرپرائزیز کے چیئرمین ہرش گوئنکا نے لکھا : یہ خبر سن کر کافی دکھی ہوں، وہ میرے دوست، ایک جنٹل مین اور انتہائی بااثر شخص تھے ۔ انہوں نے ورلڈ کنسٹرکشن لیجنڈ شپورجی پلونجی کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ٹاٹا گروپ کی پوری صلاحیت کے ساتھ قیادت کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔