وزیراعظم مودی نے جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کیا: کہا۔ میرا دوست چلا گیا

وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روزسابق مرکزی وزیر خزانہ اوربی جے پی لیڈرارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارون جیٹلی کے ساتھ ان کا سفر کافی طویل رہا ہے۔

Aug 25, 2019 09:54 AM IST | Updated on: Aug 25, 2019 09:54 AM IST
وزیراعظم مودی نے جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کیا: کہا۔ میرا دوست چلا گیا

وزیراعظم مودی نے جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کیا۔(تصویر:نیوز18 گرافکس)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روزسابق مرکزی وزیر خزانہ اوربی جے پی لیڈرارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارون جیٹلی کے ساتھ ان کا سفر کافی طویل رہا ہے۔ پی ایم مودی نے دبئی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ایک گہرا دکھ دل میں دبائے میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی جس دوست کے ساتھ مل کر چلا، سیاسی سفر میں ہر لمحے جس کے ساتھ جڑا رہا، وہ آج چلا گیا‘‘۔

 

نریندرمودی نے کہا کہ ’’ہم نے ایک ساتھ مل کر خواب سنجوئے اور ان کے ساتھ ایک طویل سفرپورا کیا۔ میں اتنی دور یہاں بیٹھا ہوں اور میرا دوست چلا گیا۔ گہرے درد کے ساتھ، دکھ کے ساتھ، یہ اگست کا مہینہ گزررہا ہے، کچھ دنوں پہلے ہماری بہن سشما چلی گئیں، آج ارون چلا گیا۔ بہت دکھ کی بات ہے، ایک طرف فرض کے جذبے سے بندھا ہوں، دوسری طرف دوستی کا احساس ہے۔ بحرین کی سرزمین سے بھائی ارون کو احتراماً خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔

Loading...