65 گھنٹے، 25 میٹنگیں، 8 عالمی لیڈروں سے ملاقات... PM مودی کا سال کا پہلا غیر ملکی دورہ کل سے
65 گھنٹے، 25 میٹنگیں، 8 عالمی لیڈروں سے ملاقات... PM مودی کا سال کا پہلا غیر ملکی دورہ کل سے ۔ فائل فوٹو ۔
PM Modi's first foreign tour of 2022: وزیر اعظم نریندر مودی اس سال اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر پیر 2 مئی کو روانہ ہوں گے۔ وہ تین ممالک جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران ان کا شیڈول کافی ٹائٹ رہے گا۔ وہ 7 ممالک کے 8 غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اس سال اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر پیر 2 مئی کو روانہ ہوں گے۔ وہ تین ممالک جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران ان کا شیڈول کافی ٹائٹ رہے گا۔ وہ 7 ممالک کے 8 غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ کئی دو طرفہ اور کئی ملٹی لیٹرل میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کریں گے۔ اس طرح وزیر اعظم مودی کا 65 گھنٹے کے اندر 25 میٹنگوں اور ملاقاتوں کا ٹائم ٹیبل بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اپنے غیر ملکی دورے کے دوران وزیر اعظم مودی 50 سے زائد عالمی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ نیز وزیر اعظم مودی ہندوستانی برادری کے ہزاروں لوگوں سے بھی رابطہ کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یوکرین کے بحران پر یوروپ کے بیشتر ممالک روس کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ روس-یوکرین جنگ پر ہندوستان کا موقف اب تک غیر جانبدار رہا ہے۔ وہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اس بحران کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ہندوستان کئی مواقع پر اقوام متحدہ میں روس کے خلاف ووٹنگ سے غیر حاضر رہا ہے، جس پر امریکہ جیسے ممالک نے بھی ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔
اپنے غیر ملکی دورے کے دوران پی ایم مودی جرمنی اور ڈنمارک میں ایک ایک رات گزاریں گے۔ وہ دو راتیں ہوائی جہاز میں گزاریں گے۔ پیرس میں پی ایم مودی فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے، جو حال ہی میں انتخابی جنگ جیت کر دوبارہ صدر بنے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما انڈیا ۔ جرمنی انٹر کوآپریٹیو کنسلٹیشن کی 6ویں کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔