PM Modi in Nepal: وزیر اعظم مودی نے نیپال کے وزیراعظم کے ساتھ کی دو طرطہ بات چیت، کئی اہم معاملات پر ہوئی گفتگو
PM مودی نے نیپال کے وزیراعظم کے ساتھ کی دو طرطہ بات چیت، کئی اہم معاملات پر ہوئی گفتگو (ANI Photo)
PM Modi Nepal Visit : وزیر اعظم دیوبا کی دعوت پر وزیر اعظم مودی بدھ پورنیما کے موقع پر ہمالیائی ملک میں واقع لومبینی پہنچے۔ انہوں نے یہاں مہامایا دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا سے ملاقات کی ۔
لومبینی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ بھگوان گوتم بدھ کی جائے پیدائش لومبینی میں دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی دوطرفہ شراکت داری میں نئے شعبوں کو تلاش کرنے اور موجودہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم دیوبا کی دعوت پر وزیر اعظم مودی بدھ پورنیما کے موقع پر ہمالیائی ملک میں واقع لومبینی پہنچے۔ انہوں نے یہاں مہامایا دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا سے ملاقات کی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹویٹ کیا؛ "وزیر اعظم نریندر مودی نے لومبینی میں وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ یہ ہماری کثیر جہتی شراکت داری میں جاری تعاون کو مضبوط بنانے اور نئے شعبوں کو تلاش کرنے کا موقع ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ہائیڈرو پاور اور کنیکٹیویٹی جیسے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
Nepal | PM Narendra Modi and Nepal PM Sher Bahadur Deuba hold bilateral talks at Lumbini pic.twitter.com/ZJkadyDplZ
اپنے دورے سے قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نیپال کے ان کے دورے کا مقصد وقت کی کسوٹی پر کھڑے اترے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق پن بجلی، ترقی اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے طے پانے والے مفاہمت کو آگے بڑھائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے دورے سے پہلے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ نیپال کے ساتھ ہمارے تعلقات منفرد ہیں۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان تہذیبی اور عوام کے درمیان تعلقات ہمارے قریبی تعلقات کے پائیدار فریم ورک پر منحصر ہیں۔ 2014 کے بعد وزیر اعظم مودی کا نیپال کا یہ 5واں دورہ ہے۔
وزیر اعظم مودی اور ان کی ٹیم پیر کی صبح اتر پردیش کے کشی نگر سے ہندوستانی فضائیہ کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں لومبینی پہنچی۔ وہ آج شام 4 بجے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔