وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر بی جے پی - آر ایس ایس لیڈروں کیلئے ڈنر پارٹی ، 2019 کے چیلنجوں پر ہوگا تبادلہ خیال

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی اہم لیڈر آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کی حکمت عملی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہریانہ کے سورج کنڈ میں جمعرات سے موجود ہیں

Jun 15, 2018 10:13 PM IST | Updated on: Jun 16, 2018 02:37 AM IST
وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر بی جے پی - آر ایس ایس لیڈروں کیلئے ڈنر پارٹی ، 2019 کے چیلنجوں پر ہوگا تبادلہ خیال

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی اہم لیڈر آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کی حکمت عملی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہریانہ کے سورج کنڈ میں جمعرات سے موجود ہیں۔

بی جے پی کے صدر امت شاہ کے سنیچر کو اس ’چنتن میٹنگ‘ میں شامل ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اس میٹنگ میں باضابطہ طریقہ سے شامل ہونے کے بجائے آر ایس ایس اور بی جے جے پی کے ان لیڈروں کے لئے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

میٹنگ میں آر ایس ایس کے اہم لیڈروں میں سریش بھیاجی جوشی اور گوپال کرشن شرکت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ سنگھ کے کئی پرچارک بھی اس میں موجود ہیں۔ گزشتہ مئی میں بھی آر ایس ایس اور بی جے پی کے اہم لیڈروں کی میٹنگ ہوئی تھی۔

Loading...

Loading...