உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Germany:۔ 21 ویں صدی کا ہندوستان انڈسٹری میں پیچھے رہنے والا نہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہندوستان کا پرچم لہرا رہا ہے: وزیر اعظم مودی

    PM Modi in Germany:۔ 21 ویں صدی کا ہندوستان انڈسٹری میں پیچھے رہنے والا نہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہندوستان کا پرچم لہرا رہا ہے: وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    PM Modi in Germany:۔ 21 ویں صدی کا ہندوستان انڈسٹری میں پیچھے رہنے والا نہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہندوستان کا پرچم لہرا رہا ہے: وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    PM Modi in Munich : وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج 21 ویں صدی کا ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں انڈسٹری 4.0 میں پیچھے رہنے والوں میں سے نہیں بلکہ اس صنعتی انقلاب کی قیادت کرنے والوں میں سے ایک ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی میں ہیں۔ اپنے دورہ جرمنی کے دوران وزیراعظم کئی بڑے ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی میونخ میں ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام سے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام کے آغاز سے قبل متعدد ہندوستانی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ پی ایم مودی کا خطاب سننے کے لیے دور دور سے لوگ میونخ پہنچے ہیں۔

      پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج 21 ویں صدی کا ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں انڈسٹری 4.0 میں پیچھے رہنے والوں میں سے نہیں بلکہ اس صنعتی انقلاب کی قیادت کرنے والوں میں سے ایک ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اور ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی میں ہندوستان اپنا پرچم لہرا رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: فضائیہ کے سربراہ نے کیا خبردار،دو محاذوں پرخطرہ، ضرورت پڑنے پردیں گے جواب


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہندوستان میں ہر ماہ اوسطاً 5000 پیٹنٹ فائل ہوتے ہیں۔ آج ہندوستان ہر ماہ اوسطاً 500 سے زیادہ جدید ریلوے کوچز تیار کر رہا ہے۔ آج ہندوستان ہر ماہ اوسطاً 18 لاکھ گھروں کو پائپ واٹر سپلائی سے جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا ہندوستان ’’ ہوتا ہے، چلتا ہے، ایسے ہی چلے گا‘‘ کی ذہنیت سے نکل چکا ہے۔ آج ہندوستان 'کرنا ہے'، 'کرنا ہی ہے' اور 'وقت پر کرنا ہے' کا عہد رکھتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: G7 Summit کیلئے جرمنی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی ، کیا گیا شاندار استقبال


      وزیر اعظم نریندر مودی نے میونخ میں اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان میں صفائی ایک طرز زندگی بنتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کے لوگ، ہندوستان کے نوجوان ملک کو صاف ستھرا رکھنا اپنا فرض سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے لوگوں کو یقین ہے کہ ان کا پیسہ ملک کے لئے ایمانداری سے خرچ ہو رہا ہے اور کرپشن کی بھینٹ نہیں چڑھ رہا ہے۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی ہندوستان کے لوگوں کا حوصلہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ گزشتہ سال ہم نے اب تک کا سب سے زیادہ ایکسپورٹ کیا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں ہمارے مینوفیکچررز نئے مواقع کے لیے تیار ہوچکے ہیں تو وہیں دنیا بھی ہمیں امید اور اعتماد کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: