உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم نریندر مودی پہنچے لکھنو، 4737 کروڑ کی 75 منصوبوں کی دیں گے سوغات

    وزیر اعظم نریندر مودی پہنچے لکھنو، 4737 کروڑ کی 75 منصوبوں کی دیں گے سوغات

    وزیر اعظم نریندر مودی پہنچے لکھنو، 4737 کروڑ کی 75 منصوبوں کی دیں گے سوغات

    PM Narendra Modi in Lucknow: ’نیو اربن انڈیا‘ تھیم پر منعقدہ اس پروگرام میں اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) بھی شامل ہوئے۔

    • Share this:
      لکھنو: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) اترپردیش کو 4737 کروڑ روپئے کی لاگت سے 75 منصوبوں کی سوغات دینے لکھنو پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں ملک کی آزادی کے ’امرت مہوتسو‘ کے موقع پر ’نیو اربن انڈیا‘ تھیم کے ساتھ مرکزی وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور اور شہری ترقیات محکمہ، اترپردیش کے مشترکہ سرپرستی میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ ’نیو اربن انڈیا‘ تھیم پر منعقدہ اس پروگرام میں اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) بھی شامل ہوئے۔

      راجناتھ سنگھ پیر کو ہی لکھنو پہنچ گئے تھے۔ لکھنو راجناتھ سنگھ کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ بیان کے مطابق، پروگرام کے دوران وزیر اعظم اسمارٹ سٹی مشن کے تحت آگرہ، علی گڑھ، بریلی، جھانسی، کانپور، لکھنو، پریاگ راج، مراد آباد، سہارنپور اور ایودھیا میں اینٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، انٹلیجنٹ ٹریفک منیجمنٹ  سسٹم اور شہری انفرا سٹرکچر اور امرت مشن کے تحت ریاست کے مختلف شہروں میں اترپردیش جل نگم کے ذریعہ تیار کئے گئے پینے کے پانی اور سیوریج کا کل 4,737 کروڑ روپئے کی 75 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد/ افتتاح کریں گے۔

      وزیر اعظم مودی سبھی اضلاع میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت منتخب کئے گئے 75 ہزار مستفیضین کو کنجی تقسیم کرکے ان سے سنواد بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نریندر مودی لکھنو، کانپور، گورکھپور، جھانسی، پریاگ راج، غازی آباد اور وارانسی ضلع کے لئے 75 اسمارٹ الیکٹرک بسوں کا فلیگ آف بھی کریں گے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: