کرناٹک: ہندوستان کی جمہوریت پرسوال اٹھانا،ملک اوراس کے شہریوں کی ہے توہین۔ پی ایم مودی


وزیراعظم نریندرمودی اور راہل گاندھی کی فائل فوٹو۔(نیوز18اردو)۔

وزیراعظم نریندرمودی اور راہل گاندھی کی فائل فوٹو۔(نیوز18اردو)۔

انتخابی بگل بجاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لندن کی سرزمین سے ہندوستانی جمہوریت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایسی کوئی طاقت نہیں جو ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کر سکے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hubli-Dharwad (Hubli), India
  • Share this:
    بنگلورو ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا نام لیے بغیر انہیں بالواسطہ نشانہ بنایا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ لندن میں کچھ لوگوں نے ہندوستان کی جمہوریت پر سوال اٹھائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت پر سوال اٹھانا ملک اور اس کے شہریوں کی روایت اور ورثے کی توہین ہے۔

    پی ایم مودی نے کہا، 'آج وہ بھگوان بسویشور کی سرزمین پر ہیں اور خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی قابل ذکر شراکت میں سے ایک 'انوبھوا منتاپا' کا قیام تھا۔ پوری دنیا اس جمہوری نظام کا مطالعہ کرتی ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں ہیں جن کے لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان نہ صرف سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ پی ایم نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں لارڈ بسویشور کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لیے لندن مدعو کیا گیا تھا۔

    ہم آپ کو بتادیں کہ پی ایم مودی نے کرناٹک کے ہبلی-دھرواڑ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو وقف کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کر سکے۔

    انتخابی بگل بجاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لندن کی سرزمین سے ہندوستانی جمہوریت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایسی کوئی طاقت نہیں جو ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کر سکے۔ لیکن اس کے باوجود کچھ لوگوں کی طرف سے ہندوستانی جمہوریت پر حملہ کرنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ یہ لوگ بھگوان بسویشور، کرناٹک کے لوگوں اور ہندوستان کے لوگوں کی توہین کر رہے ہیں۔ کرناٹک کو ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہیے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کا حالیہ دورہ برطانیہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ رہا ہے۔جیسا کہ لندن میں کئی پروگراموں میں اپنی تقریروں میں راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ راہل گاندھی نے اپنی کیمبرج تقریر میں بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی، انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت پرخطرے میں ہے اور اپوزیشن لیڈروں کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: