وزیراعظم نریندرمودی نے اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نو تعمیرشدہ گجرات سدن کا افتتاح کیا

وزیراعظم مودی نےیہاں نوتعمیرشدہ گجرات سدن کا افتتاح کرتےہوئےکہا کہ ہندوستان کی الگ الگ ریاستوں کی ثقافتی، سماجی اوراقتصادی طاقت ہی اس ملک کوعظیم اورطاقتوربناتی ہے۔

Sep 02, 2019 11:07 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 11:27 PM IST
وزیراعظم نریندرمودی نے اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نو تعمیرشدہ گجرات سدن کا افتتاح کیا

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ریاستوں کی خصوصیات کو آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔

نئی دہلی:  وزیراعظم نریندرمودی نےکہا ہےکہ ملک کے مختلف حصوں کی ثقافتی اور سماجی تنوع ہماری طاقت ہےاورہرریاست کی انہی خصوصیات اوران کی طاقتوں کی شناخت کرکےملک كو آگے بڑھنےکی ضرورت ہے۔ نریندرمودی نے پیرکو یہاں نو تعمیرشدہ گجرات سدن کا افتتاح کرتےہوئےکہا کہ ہندوستان کی الگ الگ ریاستوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی طاقت ہی اس ملک کوعظیم اورطاقتوربناتی ہے۔ اس انفرادیت کوذہن میں رکھتے ہوئےملک کے ہرحصے اورہرریاست کی خصوصیات اورطاقتوں کی پہچان آگےبڑھانےاور انہیں قومی اوربین الاقوامی سطح پرموقع دینےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، لیہہ-لداخ اور شمال مشرق کی ریاستوں کے ساتھ ہی وندھيہ کے قبائلی علاقوں سے لےکرجنوب کے سمندری علاقہ تک ہندوستان کے پاس دنیا کودینے کےلئے فطرت نے بہت کچھ دیا ہے، لیکن اسے فروغ دینے اوراس کیلئے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Loading...

وزیراعظم نریندرمودی نےکہا ’’گجرات کی یہ نئی عمارت اگرچہ منی گجرات کا ماڈل ہو، لیکن یہ نیوانڈیا کی اس سوچ کا بھی براہ راست ثبوت ہے، جس میں ہم اپنے ثقافتی ورثےکو، اپنی روایات کو جدیدیت سے جوڑکرآگے بڑھنے کی بات کرتے ہیں۔ نئی عمارت میں گجرات میں سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنےکےلئے، گجرات میں صنعتوں کےلئے، ایک اہم مرکزبنےاس کےلئے نئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان خصوصیات سے گجرات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہندوستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سہولت ملے گی‘‘۔

narendra-modi-2

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے لئے گجرات کے جذبہ کو انہوں نے تقریباً ڈیڑھ دہائی تک بحیثیت وزیر اعلی بہت قریب سے دیکھا ہے لیکن گزشتہ پانچ برسوں میں گجرات نے ترقی کےاپنے سفرکومزید تیزکردیا ہے۔ گجرات کی ترقی کی شرح حالیہ برسوں میں 10 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ مرکزاورریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونے کی وجہ سے گجرات کی بہت سی اڑچنیں دورہوئی ہیں۔ گجرات میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو فروغ دینےکےلئےاہم کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’مجھے خوشی ہےکہ پانی کاذخیرہ کرنےکاکام ہو یا گاؤں گاؤں پانی پہنچانےکی مہم، گجرات اچھا کام کر رہا ہے۔ایسی ہی کوششوں سے ہم 2024 تک ہر گھر میں پانی پہنچانے میں کامیاب ہوں گے، اس کا مجھے پورا یقین ہے‘‘۔

Loading...