نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اب سے تھوڑی دیر پہلے پرگتی میدان میں اینٹیگریٹڈ ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ کی اہم سرنگ اور 5 انڈرپاس کا افتتاح کیا۔ دہلی والوں کو اس سے ٹریفک جام کو لے کر بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔ اس سرنگ کے کھلنے سے رنگ روڈ کے راستے سینٹرل دہلی آنا آسان ہو جائے گا۔ ساتھ ہی اس سے مشرقی دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد سے انڈیا گیٹ اور سینٹرل دہلی کے دیگر حصوں تک آسانی سے لوگ پہنچ سکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اس سرنگ میں بنے آرٹ ورک کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے اتنے متاثر ہوئےکہ وہ کھلی جیپ سے باہر نکل کر پیدل چلنے لگے۔ وزیر اعظم مودی نے بچوں کو اسے دکھانے کا مشورہ دیا۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے مرکزی حکومت نے 80 فیصد فنڈ دیا ہے۔ جبکہ 20 فیصد فنڈ آئی ٹی پی او کی طرف سے دیا گیا ہے۔ پی ایم او کے مطابق، پرگتی میدان انٹیگریٹیڈ ٹرانزٹ کوریڈور اسکیم 920 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ پرگتی میدان ٹنل کی کل لمبائی 1.3 کلو میٹر ہے اور اس کی چوڑائی میں 6 لین ہے اور اس کی کل لاگت 923 کروڑ روپئے آئی ہے۔ اس ٹنل کو 7 الگ الگ ریلوے لائن کے اندر سے بنایا گیا ہے۔
خاص پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے لوگوں سے کیا خطابوزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہائیوں پہلے ہندوستان کی ترقی کو، ہندوستان کی طاقت، ہندوستان کے پروڈکٹس، ہماری تہذیب کو شوکیس کرنے کے لئے پرگتی میدان کی تعمیر ہوئی تھی۔ تب سے ہندوستان بدل گیا، ہندوستان کی طاقت بدل گئی، ضرورتیں کئی گنا بڑھ گئیں، لیکن پرگتی میدان کی زیادہ ترقی نہیں ہوئی‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی راجدھانی میں عالمی سطح کے پروگراموں کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات ہوں، ایگزیبیشن ہال ہوں، اس کے لئے ہندوستانی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ آج دہلی کو مرکزی حکومت کی طرف سے جدید انفراسٹرکچر کا بہت خوبصورت تحفہ ملا ہے‘۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’دہلی-این سی آر کی پریشانیوں کے حل کے لئے گزشتہ 8 سالوں میں ہم نے شاندار قدم اٹھائے ہیں۔ گزشتہ 8 سالوں میں دہلی-این سی آر میں میٹرو سروس کا دائرہ 193 کلو میٹر سے تقریباً 400 کلو میٹر تک پہنچ چکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔