உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PMجب وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کرنے پہنچے، آدھی رات کو کاشی کی سڑکوں پر گونجا مودی-مودی

    وزیراعطم نریندر مودی۔

    وزیراعطم نریندر مودی۔

    روڈ شو میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور مودی-مودی کے نعرے لگائے۔ اس روڈ شو کے دوران پی ایم نے مخصوص بنارسی انداز میں گمچھہ لے رکھا تھا۔ کھادی صدری پہنے ہوئے پی ایم نے زعفرانی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ اس روڈ شو میں بنارسی گھمچہ، کھادی کی صدری کے ساتھ پی ایم مودی کی ٹوپی کی بحث سب سے زیادہ رہی۔

    • Share this:
      وارانسی:وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi)اسمبلی انتخابات(Assembly elections) کی مہم کے لیے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دورے پر ہیں۔ انتخابی روڈ شو اور کاشی وشواناتھ مندر(Kashi Vishwanath Temple)میں پوجا کرنے کے بعد وزیر اعظم جمعہ کی رات اچانک وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ اس دوران وزیر اعظم نے ایگزیکٹو لاؤنج میں ملازمین سے بات کی اور سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر گھومتے ہوئے انہوں نے مسافروں کی سہولت اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ تقریباً دس منٹ تک رہنے کے بعد پی ایم مودی وہاں سے چلے گئے۔


      کینٹ اسٹیشن سے نکلنے کے بعد پی ایم مودی کھڑکیا گھاٹ پہنچے۔ شہر کے شمالی سرے پر واقع کھڑکیا گھاٹ کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے گنگا-ورونا سنگم پر آدیکیشو مندر تک طے کیا جا رہا ہے۔ اس گھاٹ پر سی این جی کشتیاں چلانے کے لیے گیل نے ایک سی این جی اسٹیشن بھی قائم کیا تھا۔ پی ایم مودی کھڑکیا گھاٹ پر کچھ دیر ٹھہرے، وہ گھاٹ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے رہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ سی این جی سے چلنے والی کشتیوں اور سی این جی اسٹیشنوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      اب رسوئی گیس سلینڈر کے دام بھی چھوئیں گے آسمان! اسمبلی انتخابات کے بعد بڑھیں LPG Price



      پی ایم مودی نے کیا تھا روڈ شو
      جمعہ کو پی ایم نے اپنے پارلیمانی حلقے میں روڈ شو بھی کیا۔ تقریباً تین کلو میٹر طویل روڈ شو شہر کے شمالی اسمبلی حلقہ سے شروع ہوا اور جنوبی اسمبلی سے ہوتا ہوا چھاؤنی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس روڈ شو میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور مودی-مودی کے نعرے لگائے۔ اس روڈ شو کے دوران پی ایم نے مخصوص بنارسی انداز میں گمچھہ لے رکھا تھا۔ کھادی صدری پہنے ہوئے پی ایم نے زعفرانی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ اس روڈ شو میں بنارسی گھمچہ، کھادی کی صدری کے ساتھ پی ایم مودی کی ٹوپی کی بحث سب سے زیادہ رہی۔ پی ایم مودی نے پہلی بار ایسی ٹوپی پہنی جس کے کئی سیاسی معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: