چندریان 2: اسرو کے سائنسدانوں سے بولے وزیر اعظم مودی۔ آپ کے کنبوں کو سلام کرتا ہوں

مشن چندریان اپنی منزل پر پہنچ نہیں پایا۔ عین موقع پر ملک سے وکرم کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر پہلے وکرم اور پرگیان گم ہو گئے۔

Sep 07, 2019 08:35 AM IST | Updated on: Sep 07, 2019 10:22 AM IST
چندریان 2: اسرو کے سائنسدانوں سے بولے وزیر اعظم مودی۔ آپ کے کنبوں کو سلام کرتا ہوں

اسرو کے سائنسدانوں سے بولے وزیر اعظم مودی۔ آپ کے کنبوں کو سلام کرتا ہوں

مشن چندریان اپنی منزل پر پہنچ نہیں پایا۔ عین موقع پر ملک سے وکرم کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر پہلے وکرم اور پرگیان گم ہو گئے۔ اس دوران وہاں موجود وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوٹ چکے اسرو کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے کنٹرول پینل سے قوم کو خطاب کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کچھ گھنٹوں کے لئے پورا ملک فکرمند تھا۔ ہر کوئی ہمارے سائنسدانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمیں اپنے خلائی پروگرام اور سائنسدانوں پر فخر ہے۔ ان کی کڑی محنت اور عزم مصمم نے نہ صرف ہمارے شہریوں بلکہ دیگر ملکوں کے لئے بھی ایک بہتر زندگی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سائنسدانوں کے کنبوں کو سلام کرتا ہوں۔

Loading...

وزیر اعظم نے کہا کہ نتائج سے ناامید ہوئے بغیر مسلسل ہدف کی طرف بڑھنے کی ہماری روایت بھی رہی ہے اور یہ ہمارا دستور بھی رہا ہے۔ ہر مشکل، ہر جدوجہد، ہر پریشانی ہمیں کچھ نیا سکھا کر جاتی ہے۔ کچھ نئی ایجاد، نئی ٹیکنالوجی کے لئے ہمیں ترغیب دیتی ہےاور اسی سے ہماری آگے کی کامیابی طئے ہوتی ہے۔ علم کا اگر سب سے بڑا استاذ کوئی ہے تو وہ سائنس ہے۔ سائنس میں ناکامی نہیں ہوتی، صرف تجربہ اور کوشش ہوتی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ سائنسدانوں کی خدمات کافی بہتررہی ہیں۔ یہ خدمات سائنس اور انسانیت کے لیے ہیں۔ ہم آپ سے سیکھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ میں پوری طرح سے آپ کے ساتھ ہوں۔ ہمت سے چلیں۔ آگے بھی کوشش کرتے رہیں۔ آپ سے ملک کو خوشی ہوگی۔

خیال رہے کہ مودی چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی رات یہاں اسرو کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ چاند کی سطح پر اترنے سے صرف 2.1 کلومیٹر پہلے چندریان -2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا اور کنٹرول پینل میں مایوسی اور سناٹا پھیل گیا۔ مودی نے اسروکے صدر کے شون اور دیگر سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ملک کو آپ پر فخر ہے۔

 

Loading...