اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیر اعظم مودی نے جی 20 صدارت کا لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کیا لانچ، کہا: ملک کیلئے تاریخی لمحہ

    وزیر اعظم مودی نے جی 20 صدارت کا لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کیا لانچ، کہا: ملک کیلئے تاریخی لمحہ ۔ تصویر : Twitter

    وزیر اعظم مودی نے جی 20 صدارت کا لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کیا لانچ، کہا: ملک کیلئے تاریخی لمحہ ۔ تصویر : Twitter

    G20 Presidency : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کو لانچ کیا اور اس کو ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ بتایا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کو لانچ کیا اور اس کو ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ بتایا ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تاریخی موقع پر باشندگان وطن کو مبارکباد دیتا ہوں ، 'وسودھیو کٹم بکم' دنیا کے تئیں ہندوستان کی ہمدردی کی علامت ہے ۔ کمل دنیا کو ایک ساتھ لانے میں ہندوستان کی ثقافتی وراثت اور بھروسہ کی تصویر کشی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تباہ کن کورونا وائرس وبا کے بعد کے اثرات سے گزر رہی ہے ۔ ایسے میں جی 20 لوگو امید کی علامت ہے ۔ حالات کتنے بھی نامساعد کیوں نہ ہوں، کمل کھلتا رہتا ہے ۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جی 20 لوگو صرف ایک لوگو نہیں ہے بلکہ ایک پیغام اور ایک جذبہ ہے جو ہماری رنگوں میں ہے ۔ یہ ایک عزم ہے، جسے ہماری سوچ میں شامل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کمل پر سات پنکھڑیاں دنیا کے سات براعظموں اور میوزک کے سات نوٹس کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ جی 20 دنیا کو ہم آہنگی میں لائے گا ۔ اس لوگو میں کمل کا پھول ہندوستان کے افسانوی ورثے، ہمارے عقیدہ ، ہماری حکمت کی عکاسی کررہا ہے ۔

      وہیں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جی 20 کی صدارت ہندوستان کو بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر عالمی ایجنڈے میں کردار ادا کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی ۔ ملک کی جی 20 کی صدارت کا یہ لوگو ، تھیم اور ویب سائٹ ہندوستان کے پیغام اور دنیا کے تئیں اس کی وسیع تر ترجیحات کی عکاسی کریں گی ۔

      یہ بھی پڑھئے: ہماچل پردیش انتخابات : کانگریس کو پرانی پینشن سے امید تو بی جے پی کو خواتین کا ساتھ


      یہ بھی پڑھئے: COP 27: جنگوں کے مقابلے میں آفات سے 3 گنا زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں! آخر اس کی کیا ہے وجہ؟



      ہندوستان یکم دسمبر سے انڈونیشیا سے جی 20 کی صدارت حاصل کرے گا۔ جی 20 یا 20 ممالک کا گروپ دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین حکومتی پلیٹ فارم ہے۔ اس میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: