உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے لانچ کی نئی لاجسٹکس پالیسی، کہا : پہلے کتوبر چھوڑتے تھے، آج چیتا چھوڑ رہے ہیں

    وزیر اعظم مودی نے لانچ کی نئی لاجسٹکس پالیسی، کہا : پہلے کتوبر چھوڑتے تھے، آج چیتا چھوڑ رہے ہیں

    وزیر اعظم مودی نے لانچ کی نئی لاجسٹکس پالیسی، کہا : پہلے کتوبر چھوڑتے تھے، آج چیتا چھوڑ رہے ہیں

    وزیر اعظم مودی نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ میک ان انڈیا اور خود کفیل ہوتے ہندوستان کی گونج ہر طرف ہے ۔ ہندوستان ایکسپورٹ کے بڑے ہدف طے کررہا ہے، انہیں پورے بھی کررہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام ملک کی نئی نیشنل لاجسٹکس پالیسی کی شروعات کی ۔ اس دوران انہوں نے اس نئی پالیسی کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا کہ نیشنل لاجسٹکس پالیسی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کے چیلنجوں کا حل کرنے والی ، آخری میل تک ڈیلیوری کی رفتار بڑھانے اور کاروباروں کیلئے پیسہ کا بچت کرنے والی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آج مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں نامیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتوں کو چھوڑے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بدل رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان آج دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے ۔ ہمارا ملک بدل رہا ہے ۔ ایک وقت تھا جب کتوبر چھوڑتے تھے ، آج چیتا چھوڑتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اے سی بی کی چار دن کی ریمانڈ پر


      وزیر اعظم مودی نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ میک ان انڈیا اور خود کفیل ہوتے ہندوستان کی گونج ہر طرف ہے ۔ ہندوستان ایکسپورٹ کے بڑے ہدف طے کررہا ہے، انہیں پورے بھی کررہا ہے ۔ ہندوستان مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ وہ دنیا کے ذہن میں مستحکم ہورہا ہے ۔ ایسے میں نیشنل لاجسٹک پالیسی سبھی سیکٹر کیلئے نئی توانائی لے کر آئی ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: جھارکھنڈ : ہزاری باغ میں مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، چھ لوگوں کی موت، 40 زخمی


      وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں جو ملک نے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ ہندوستان میں لاسٹ مائل ڈیلیوری تیزی سے ہو، ٹرانسپورٹ سے وابستہ چیلنجز ختم ہوں، ہماری صنعتوں کا وقت اور پیسہ دونوں بچے ، ان سبھی امور کا حل تلاش کرنے کی ایک مسلسل کوشش کی جارہی ہے ، اسی کی ایک شکل نیشنل لاجسٹک پالیسی ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ نیشنل لاجسٹکس پالیسی کو سب سے زیادہ مدد اگر کسی سے ملنی والی ہے تو وہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ملک کی سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے اس سے جڑ چکے ہیں اور تقریبا سبھی محکمے ایک ساتھ کام کرنا شروع کرچکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: