உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے نیپال میں لانچ کیا RuPay، دونوں ممالک کے درمیان اینرجی سیکٹر میں ہوئے کئی بڑے سمجھوتے

    وزیر اعظم مودی نے نیپال میں لانچ کیا RuPay، دونوں ممالک کے درمیان اینرجی سیکٹر میں ہوئے کئی بڑے سمجھوتے

    وزیر اعظم مودی نے نیپال میں لانچ کیا RuPay، دونوں ممالک کے درمیان اینرجی سیکٹر میں ہوئے کئی بڑے سمجھوتے

    PM Narendra Modi meets his Nepali Counterpart Sher Bahadur Deuba : ہندوستان کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو نئی دہلی پہنچے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ہفتہ کو حیدرآباد ہاوس میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے اور دستاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو نئی دہلی پہنچے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ہفتہ کو حیدرآباد ہاوس میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے اور دستاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر نے مشترکہ طور پر ہندوستانی حکومت کی کریڈٹ لائن کے تحت بننے والی نیپال میں سولو کوریڈور 132 کے وی پاور ٹرانسمیشن لائن اور سب اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ اس دوران نیپال آفیشیل طور پر انٹرنیشنل سولر ایلائنس میں شامل ہوگیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : PM مودی سے ملے روس کے وزیر خارجہ، 40 منٹ چلی میٹنگ میں دیا پوتن کا 'خاص میسیج'


      وزیر اعظم مودی نے اپنے نیپالی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ طور پر اس ہمالیائی ملک میں ہندوستانی پیمنٹ سروس سسٹم روپے لانچ کیا اور جے نگر ( ہندوستان) سے کرتھا (نیپال) کے درمیان کراس بارڈر پیسنجر ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی ۔ وزیر اعظم مودی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نیپال میں امن ، خوشحالی اور ترقی کے سفر میں ہندوستان ایک ثابت قدم ساتھی رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : وزیرا عظم نے کہا : ملک نے کیا 30 لاکھ کروڑ روپے کے ایکسپورٹ کا ہدف حاصل


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دیوبا جی ہندوستان کے پرانے دوست ہیں ۔ وزیر اعظم کے طور پر میں یہ ان کا ہندوستان کا پانچواں دورہ ہے ۔ انہوں نے ہندوستان ۔ نیپال تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان دوستی ، ہمارے لوگوں کے درمیان تعلقات ، ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھی جاسکتی ۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیپال سے بجلی امپورٹ کرنے کی کئی دیگر تجاویز کو منظوری دی جارہی ہے ۔

      وہیں نیپال کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان کے ساتھ نیپال کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ وزیر اعظم مودی اور میں نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع پر گفتگو کی ۔ میں نے وزیر اعظم مودی سے دوطرفہ میکانزم کے قیام کے ذریعہ سے اس کو حل کرنے کی اپیل کی ۔ ہندوستان اور نیپال نے اپنے تعلقات کو وسیع کرنے اور نئی اونچائیوں پر پہنچانے کیلئے ریلوے ، توانائی جیسے شعبوں میں چار سمجھتوں کو حتمی شکل دی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: