ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

59 چینی ایپس پر پابندی کے بعد وزیر اعظم مودی نے لانچ کیا یہ چیلنج ، دیسی ایپس کو ملے گا فروغ

آتم نربھر بھارت انوویشن چیلنج کو الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ ریگولیٹ کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی اٹل انوویشن مشن بھی جاری رہے گا ۔

  • Share this:
59 چینی ایپس پر پابندی کے بعد وزیر اعظم مودی نے لانچ کیا یہ چیلنج ، دیسی ایپس کو ملے گا فروغ
59 چینی ایپس پر پابندی کے بعد وزیر اعظم مودی نے لانچ کیا یہ چیلنج ، دیسی ایپس کو ملے گا فروغ

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے ہفتہ کو آتم نربھر انوویشن چیلنج کو لانچ کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے ٹیک اینڈ اسٹارٹ اپ برادری سے اپیل بھی کی کہ وہ اس میں حصہ لیں اور ملک کو آتم نربھر ایپ ایکوسسٹم کے طور پر تیار کریں ۔ لنکڈ ان پر ٹیک پروفیشنلز کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہ بات کہی ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک خود کفیل ہندوستان بنانے کی سمت میں کام کررہا ہے ۔ یہ صحیح موقع ہے کہ ہم ملک کے اسٹارٹ اپ اور ٹیک ایکوسسٹم کو نئے طریقہ سے انوویٹ ، ڈیولپ اور پروموٹ کریں ۔ ان اسٹارٹ اپس کی کڑی محنت اور ان کی صلاحیت کے مینٹرشپ کی مدد سے ہم ایسے ایپس تیار کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ، جو بازار کی موجودہ ضرورتوں کو پورا کرے اور دنیا سے مقابلہ آرائی کرسکے ۔



آتم نربھر بھارت انوویشن چیلنج کو الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ ریگولیٹ کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی اٹل انوویشن مشن بھی جاری رہے گا ۔ اس پر دو طریقوں سے کام کیا جائے گا ۔ پہلا تو یہ کہ موجود ایپس کی تشہیر کی جائے گی اور نئے ایپس کو بھی فروغ دیا جائے گا ۔


پہلے طریقے کے تحت حکومت مشن موڈ کی سطح پر کام کرے گی ۔ تاکہ لیڈر بورڈ کے لئے بہتر کوالیٹی کے ایپس کو نشان زد کیا جاسکے ۔ اس کو تقریبا ایک ماہ میں پورا کرلیا جائے گا ۔ وہیں دوسرے طریقہ کے تحت ہندوستان میں نئے چمپئنس تیار کئے جائیں گے اور اس کیلئے نئے انوویٹرس کو آئیڈیئیشن ، انکیوبیشن ، پروٹوٹائپنگ اور بازار تک پہنچانے میں مدد کی جائے گی ۔

ان سب کے علاوہ بھی موجودہ ایپس کو سبھی پلیٹ فارمس پر پروموٹ کرنے میں مرکزی حکومت مدد کرے گی ، جس میں ای لرننگ ، ورک فرام ہوم ، گیمنگ ، بزنس ، انٹرٹینمنٹ ، آفس یوٹیلیٹیز اور سوشل نیٹ ورکنگ جیسے پلیٹ فارمس ہوں گے ۔
First published: Jul 04, 2020 06:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading