ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Ram Mandir Bhumi Pujan: بھومی پوجا کے بعد وزیراعظم مودی کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد

بھومی پوجن کا پروگرام پورا ہوگا، اس کے بعد سے ہی جلد ازجلد مندر تعمیر کو لے کر کام شروع ہو جائے گا۔ ٹرسٹ نے مندر تعمیر کرنے والی کمپنی کو مندر کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے آئندہ 32 ماہ تک کا وقت دیا ہے۔

  • Share this:
Ram Mandir Bhumi Pujan: بھومی پوجا کے بعد وزیراعظم مودی  کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد
وزیراعظم نریندر مودی نے بھومی پوجا کے بعد راکھی رام مندرکی سنگ بنیاد

نئی دہلی: رام مندرکی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ایودھیا پہنچے۔ بھومی پوجن کے بعد رام مندر کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس سے قبل وہ ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کی۔ اس موقع پر آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی راجدھانی دہلی سے لکھنو کے لئے روانہ ہوئے۔ وہ لکھنو سے ایودھیا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ ہوئے اور ایودھیا پہنچ  گئے ہیں۔






بھومی پوجن کا پروگرام پورا ہوگا، اس کے بعد سے ہی جلد ازجلد مندر تعمیر کو لے کر کام شروع ہو جائے گا۔ ٹرسٹ نے مندر تعمیر کرنے والی کمپنی کو مندر کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے آئندہ 32 ماہ تک کا وقت دیا ہے۔ یعنی اب سے دو سال 8 ماہ کے بعد شاندار رام مندر کی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے۔ رام مندر میں 366 پلر، 5 منڈپ ہوں گے۔ یہ 161 فٹ اونچا ہوگا۔ رام مندر کے بھومی پوجن سے پہلے رام للا کی پہلی جھلک ویڈیو میں دیکھیں۔



رام مندر آندولن کے قائد رہے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے بھومی پوجن کو لے کر ویڈیو میسیج دیا ہے۔ بی جے پی کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری اس میسیج میں اڈوانی نے کہا- ’زندگی کے کچھ خواب پورا ہونے میں بہت وقت لیتے ہیں، ایسا ہی ایک خواب جو میرے دل کے قریب ہے۔ اب پورا ہو رہا ہے۔ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی پر وزیر اعظم نریندر مودی شری رام مندر کا بھومی پوجن سبھی ہندوستانیوں کے لئے تاریخی اور روحانی لمحہ ہے۔



رام جنم بھومی پوجن کی دھوم ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی ہے۔ امریکہ میں ہندوستانی برادری کے لوگ واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ہل کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے ایودھیا میں ہونے والے سنگ بنیاد تقریب کے لئے اپنی خوشی کا اظہارکیا ہے۔



بھومی پوجن تقریب میں شامل ہر شخص کو لڈو کے ساتھ پرساد کے طور پر چاندی کا ایک سکہ بھینٹ کیا جائے گا۔ چاندی کے سکے کے ایک طرف رام دربار کی تصویر ہے، جس میں بھگوان رام، سیتا، لکشمن اور ہنومان ہیں۔ دوسری طرف ٹرسٹ کی علامت ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 05, 2020 09:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading