உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’ہمیشہ باپو کے نظریات پر کھرے اُتریں‘ پی ایم مودی نے بتایا-اس مرتبہ کیوں خاص ہے گاندھی جینتی؟

    ’ہمیشہ باپو کے نظریات پر کھرے اُتریں‘ پی ایم مودی نے بتایا-اس مرتبہ کیوں خاص ہے گاندھی جینتی؟

    ’ہمیشہ باپو کے نظریات پر کھرے اُتریں‘ پی ایم مودی نے بتایا-اس مرتبہ کیوں خاص ہے گاندھی جینتی؟

    پی ایم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گاندھی جینتی پر مہاتما گاندھی کو خراج۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی نے آج اتوار (2 اکتوبر) کو راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 153ویں جینتی پر خراج پیش کیا۔ اس موقع پر بھجن پروگرام بھی رکھے گئے تھے۔ وہیں باپو کو خراج د ینے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹوئٹ بھی کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے اس مرتبہ کی گاندھی جینتی کو بے حد خاص بتایا۔ انہوں نے لوگوں کو گاندھی جینتی کی اہمیت بھی سمجھائی۔ بتادیں کہ گاندھی جینتی ہر سال دو اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی جینتی کے طور پر منائی جاتی ہے، جنہوں نے اپنی زندگی آزادی کے لئے ہندوستان کے جدوجہد کو وقف کردی۔


      ہمیشہ باپو کے نظریات پر چلیں، یہ گاندھی جینتی بے حد خاص: پی ایم مودی
      پی ایم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گاندھی جینتی پر مہاتما گاندھی کو خراج۔ یہ گاندھی جینتی اور بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے۔ میں لوگوں سے ہمیشہ باپو کے نظریات پر چلنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں آپ سبھی سے گاندھی جی کو خراج کے طو رپر کھادی اور دستکاری اشیا خریدنے کی بھی اپیل کرتا ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آج ملک بھر میں گاندھی جینتی کا اہتمام، جانیے کیا ہے تاریخ اور اہمیت؟

      یہ بھی پڑھیں:
      عالمی یوم بزرگ پر بھوپال میں بزرگ خواتین نے خالی تھالی اور سوکھی روٹی لے کر کیا احتجاج

      وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو بھی پیش کیا خراج
      پی ایم مودی نے ٹوئٹ کے ذریعے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لال بہادر شاستری جی کو ان کی سادگی اور فیصلوں کے لئے پورے ہندوستان میں سراہا جاتا ہے۔ ہماری تاریخ کے بہت ہی اہم وقت میں ان کی سخت قیادت ہمیشہ یاد کی جائے گی۔ جینتی پر انہیں بھرپور خراج۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: