وزیراعظم نریندرمودی 21 سے 27 ستمبر تک امریکہ کے دورے پر رہیں گے۔اس دوران وہ اقوام متحدہ کے عام اجلاس سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم مودی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے دوطرفہ ملاقات بھی کرینگے۔ پی ایم مودی کے امریکہ دورے کے دوران ،22 ستمبر کو ہونیوالے ہاؤڈی مودی پروگرام پربھی دنیا بھر کی نگاہیں ہوں گی۔اس پروگرام میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کرینگے۔
سید اکبرالدین کی پریس کانفرنسنیویارک میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہندوستان کے ایجنڈے کے تعلق سے جانکاری دی۔ سید اکبر الدین نے ماحولیاتی تبدیلی ،قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی بھی جانکاری دی۔
سید اکبرالدین نے پاکستان کو کیا متنبہاقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے ذریعہ کشمیر کا مدعا اٹھائے جانے کے سوال پر سید اکبر الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر پر جتنا نیچے گرے گا ہندوستان اتنا اوپر اٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیا چاہتا ہے یہ اس طئے کرنا ہے۔پاکستان کی مین اسٹریم ٹیریز کا ہندوستان شاہد ہے اب وہ نفرت انگیز تقریر کا سہارا لے سکتا ہے۔

سیداکبرالدین کی فائل فوٹو۔(نیوز18)۔
مسئلہ کشمیر پر نہیں انسداد دہشت گردی پرہوگی باتوزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ اور امریکہ کے اپنے دورہ میں کشمیراورآرٹیکل 370 کے معاملہ کو توجہ نہیں دیں گے بلکہ وہ اپنی بات بدلتی دنیا کے بڑے امورخاص طورپر کثیر جہتی عالمی نظام کے معاملات پرہندوستان کی توقعات اور کردار کو نمایاں کریں گےخارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی کے دورہ کے دوران 24ستمبر کو نیویارک میں وزیراعظم کی امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ ہوگی جبکہ 22ستمبر کو ہوسٹن میں صدرڈونالڈ ٹرمپ، پی ایم مودی کے اعزازمیں غیرمقیم ہندستانیوں کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے ’ہاوڈی مودی‘ پروگرام میں موجود رہیں گے۔ وہاں بھی دونوں کے مابین غیررسمی بات چیت ہوگی۔
وجے گوکھلے کے مطابق وزیراعظم 23 سے لیکر 27تک مختلف کثیر جہتی پروگراموں میں شرکت کریں گے اور صدرٹرمپ سمیت تقریباً 20عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی بحرالکاہل جزائر ممالک کی کانفرنس (فپک) اور کیریبیائی ممالک کی تنظیم کیری کام کی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر گاندھی سورپارک اورگاندھی شانتی ادیان کا افتتاح کریں گے جبکہ امریکی حکومت گاندھی جی پرمبنی ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کرے گی۔
وہیں وزیراعظم اسٹریٹجک اور انسداد دہشت گردی کارروائی کے سلسلہ میں ایک دیگر پروگرام میں بھی شرکت کریں گے جس کی سربراہی اردن کے وزیراعظم کریں گے۔ اس میں فرانس، نیوزی لینڈ سمیت کئی اہم ملک شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں کثیر جہتی عالمی نظام پرزور دیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق 24ستمبر کو اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرمیں قیادت کی اہمیت اور دور جدید میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مطابقت کے بارے میں ایک سیمنارمنعقدہوگا جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل شامل ہوں گے۔اس پروگرام میں کوریا کے صدر، سنگا پور، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم، بنگلہ دیش کے وزیراعظم اور جمائیکا کے وزیراعظم بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی عمارت کی چھت پر گاندھی سولارپارک کا افتتاح کیا جائے گا جسے بنانے کے لئے ہندوستان نے دس لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی حالیہ تقریر میں اقوام متحدہ میں ان کے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر خارجہ سکریٹری نے کہاکہ اگر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تقریر کے ذریعہ سے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہیں تو ان کا خیرمقدم ہے۔ لیکن پی ایم مودی اقوام متحدہ میں اعلی سطحیٰ موضوعات پرہی فوکس کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے ایک اہم اقتصادی طاقت اور اقوام متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے وزیراعظم بتائیں گے کہ عالمی سطح پر ہندوستان کیا کررہا ہے۔پی ایم مودی کے لئے فضائی راستہ نہیں کھولنے کے پاکستان کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام ملک ہوتا تو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔