ہوم » نیوز » وطن نامہ

ٹائم میگزین لسٹ : دنیا کی 100 با اثر شخصیات میں وزیر اعظم مودی ، ممتا بنرجی اور پونہ والا شامل

ٹائم (Time Magazine) کی یہ فہرست چھ زمروں میں تقسیم کی گئی ہے ۔ ان میں پائنیئر ، آرٹسٹ ، لیڈر ، آئیکان ، ٹائٹن اور اننوویٹر کو شامل میں کیا گیا ہے ۔ ہر کٹیگری میں دنیا بھر سے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
ٹائم میگزین لسٹ : دنیا کی 100 با اثر شخصیات میں وزیر اعظم مودی ، ممتا بنرجی اور پونہ والا شامل
ٹائم میگزین لسٹ : دنیا کے 100 با اثر شخصیات میں وزیر اعظم مودی ، ممتا بنرجی اور پونہ والا شامل

نئی دہلی : امریکی میگزین ٹائم نے سال 2021 میں دنیا کے 100 با اثر شخصیات میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادار پونہ والا کو جگہ دی ہے ۔ ٹائم کی یہ فہرست چھ زمروں میں تقسیم کی گئی ہے ۔ ان میں پائنیئر ، آرٹسٹ ، لیڈر ، آئیکان ، ٹائٹن اور اننوویٹر کو شامل میں کیا گیا ہے ۔ ہر کٹیگری میں دنیا بھر سے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ۔


ٹائم میگزین کی اس فہرست کو دنیا بھر میں کافی بھروسہ مند مانا جاتا ہے ۔ اس فہرست میں ہر انٹری ایڈیٹرس کے ذریعہ کافی ریسرچ کی بعد لی جاتی ہے ۔ بدھ کو جاری ہوئی ٹائم کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں طالبان کا شریک بانی عبد الغنی برادر بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ فہرست میں بائیڈن ، کملا ہیرس ، شی جن پنگ اور امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بھی نام ہے ۔


گزشتہ سال بھی وزیر اعظم مودی کا نام تھا فہرست میں شامل


گزشتہ سال بھی ٹائم میگزین نے دنیا کے 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جگہ دی تھی ۔ گزشتہ سال اس فہرست میں شامل ہندوستانیوں میں بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھورانہ ، گوگل کے سی ای او سندر پچائی ، ایچ آئی وی پر ریسرچ کرنے والے رویندر گپتا اور شاہین باغ احتجاج میں شامل بلقیس کا بھی نام شامل تھا ۔

2020 میں ٹائم میگزین نے ایک آرٹیکل میں بھی وزیر اعظم مودی کی تعریف کی تھی ۔ میگزین نے 'مودی ہیز یونائٹیڈ انڈیا لائیک نو پرائم منسٹر ان ڈیکیڈس' یعنی 'مودی نے ہندوستان کو اس طرح متحد کیا ہے ، جتنا دہائیوں میں کسی وزیر اعظم نے نہیں کیا' عنوان سے بڑا آرٹیکل شائع کیا تھا ۔ اس آرٹیکل کو منوج لڈوا نے لکھا تھا ، جنہوں نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران 'نریندر مودی فار پی ایم' مہم چلائی تھی ۔

آرٹیکل میں لکھا گیا تھا کہ ان کی ( مودی ) سماجی طور پر ترقیاتی پالیسیوں نے سبھی ہندوستانیوں کو جن میں ہندو اور مذہبی اقلیت بھی شامل ہے ، کو غربت سے باہر نکالا ہے ۔ یہ کسی بھی پچھلی نسل کے مقابلہ تیز رفتار سے ہوا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2021 10:24 PM IST