Prime Minister Narendra Modi: آنے والے وقت میں ملک کے اندر کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات (Assembly Election) ہونے والے ہیں ایسے میں زیادہ تر سیاسی پارٹیاں اس حوالے سے اپنی کمر کستی نظر آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی (BJP) اب جنوبی ریاست تلنگانہ (Telangana) میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے پارٹی کے لیڈران اور عہدیداروں کے حوصلے بلند کرتی نظر آرہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) آج حیدرآباد یونٹ کے عہدیداروں اور دیگر سینئر لیڈران سے ملاقات کررہے ہیں تاکہ تلنگانہ میں وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے 47 بی جے پی کونسلروں کو بھی پی ایم مودی نے دہلی میں ان سے ملنے کی دعوت دی ہے۔ پی ایم مودی وزیر اعظم کے طور پر اپنے دور میں پہلی بار اس طرح کی غیر رسمی بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔
پی ایم مودی GHMC Corporators کریں گے ملاقات
حیدرآباد میں بی جے پی لیڈر اور ایک ترجمان پرکاش ریڈی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پارٹی کے کونسلر اور لیڈران منگل وزیر اعظم سے ملنے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے دورے کے دوران پی ایم نے سب کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا لیکن شدید بارش کی وجہ سے وہ ملاقات نہیں کر سکے تھے۔ ایسے میں اب انہیں دوبارہ پی ایم مودی سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔
پرکاش ریڈی نے بتایا کہ یہ سبھی آج صبح 10 بجے دہلی پہنچ رہے ہیں۔ جس کے بعد وہ پی ایم مودی سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران پی ایم مودی پارٹی کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے سب کو ترغیب دیں گے اور ساتھ ہی آئندہ کام کرنے کے انداز میں بہتری کے بارے میں بھی بتائیں گے۔
Qutub Minarمیں واقع مسجد میں نماز پرلگی پابندی رہےگی عائد، ہائی کورٹ کا جلد سماعت سے انکار
پی ایم مودی سے ملاقات کو لیکر کونسلرز میں خوشی
دوسری طرف مشیرآباد کی جی ایچ ایم سی کارپوریٹر سپریہ گوڑ کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کو لیکر کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو درپیش مسائل کو ان کے سامنے رکھیں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حیدرآباد میں سال 2020 میں ہوئے میونسپل انتخابات میں بی جے پی نے 48 سیٹیں جیتی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم 44 اور ٹی آر ایس 56 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔