உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوئن ایلزابیتھ دوم کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا غم کا اظہار، جانئے کیا کہا

    کوئن ایلزابیتھ دوم کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا غم کا اظہار، جانئے کیا کہا

    کوئن ایلزابیتھ دوم کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا غم کا اظہار، جانئے کیا کہا

    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2015 اور 2018 میں یوکے کے اپنے دورہ کے دوران کوئن ایلزابیتھ دوم کے ساتھ یادگار ملاقاتیں ہوئیں، میں ان کی گرمجوشی اور سخاوت کو نہیں بھولوں گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کوئن ایلزابیتھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمارے وقت کی عظیم شخصیت کے طور پر یاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے ملک اور لوگوں کو متاثر کن قیادت فراہم کی ۔ انہوں نے عوامی زندگی میں وقار اور شائستگی کا مظاہرہ کیا ۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2015 اور 2018 میں یوکے کے اپنے دورہ کے دوران کوئن ایلزابیتھ دوم کے ساتھ یادگار ملاقاتیں ہوئیں، میں ان کی گرمجوشی اور سخاوت کو نہیں بھولوں گا ۔


      وزیر اعظم نے کہا کہ ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے مجھے وہ رومال دکھایا، جو مہاتما گاندھی نے انہیں ان کی شادی میں تحفہ کے طور پر دیا تھا ۔ میں اس کو ہمیشہ رکھوں گا ۔

      بتادیں کہ ملکہ ایلزابیتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کا پچھلے سال ہی انتقال ہوگیا تھا ۔ پرنس فلپ نے 9 اپریل 2021 کو 99 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا تھا ۔ پرنس فلپ بھی طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: