ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سرگرم لیڈر بنے وزیر اعظم نریندر مودی، ڈونالڈ ٹرمپ بنے وجہ

Most followed active politician on Twitter: موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل ہونے کے بعد وزیر اعظم مودی دنیا میں سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سرگرم لیڈر بن گئے ہیں۔

  • Share this:
ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سرگرم لیڈر بنے وزیر اعظم نریندر مودی، ڈونالڈ ٹرمپ بنے وجہ
ڈونالڈ ٹرمپ کی وجہ سے ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے سرگرم لیڈر بنے وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ (US President Donald Trump) کے ٹوئٹر (Twitter) اکاونٹ پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں سوشل میڈیا (Social Media) پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سرگرم لیڈر بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ’تشدد کے اور اکساوے کے خطرے’ کے سبب ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاونٹ مستقل طور سے معطل کردیا گیا ہے۔ چار دن پہلے ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل بلڈنگ میں گھس کر تشدد کیا تھا، جس میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔


وزیر اعظم نریندر مودی کے موجودہ وقت میں 64.7 ملین فالورس ہیں جبکہ اکاونٹ معطل ہونے سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کے 88.7 ملین فالورس تھے۔ حالانکہ ابھی بھی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے لیڈر سابق امریکی صدر براک اوبامہ (Former US President Barack Obama) ہیں، جن کے 127.9 ملین فالورس ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن (US President-elect Joe Biden) کے 23.3 ملین فالورس ہیں۔ وہیں ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے فی الحال 24.2 ملین فالورس ہیں۔ جبکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے 21.2 ملین فالورس ہیں۔


ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا کہ وہ 20 جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا کہ وہ 20 جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔


ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد معطل کیا گیا اکاونٹ

کیلیفورنیا سے چلنے والے سوشل میڈیا کمپنی کا یہ غیر معمولی قدم ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا کہ وہ 20 جنوری کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹوئٹر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا، ’ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ سے حال ہی میں کئے گئے ٹوئٹ کی گہری تفتیش کے بعد اور خصوصی طور پر ٹوئٹر پر اور اس کے باہر کی جارہی ان کی تشریح کے معاملے کو دیکھتے ہوئے ہم نے آگے مزید تشدد کے خطرے کے مد نظر اکاونٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی بدھ کو کیپٹل بلڈنگ میں گھس گئے تھے اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی،جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ کے وقت تین نومبر کو ہوئے انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت پر مہر لگانے کا آئینی عمل چل رہا تھا۔ حادثہ کے فوراً بعد ٹوئٹر نے ڈونالڈ ٹرمپ کا اکاونٹ 12 گھنٹے کے لئے غیر مستقل طور پر بند کردیا تھا۔ فیس بک پہلے ہی ڈونالڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاونٹ معطل کرچکا ہے اور انسٹا گرام اکاونٹ جو بائیڈن کے حلف لینے تک کے لئے بند کیا جاچکا ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں یو ٹیوب نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلیوں کے کئی ویڈیو ہٹائے تھے، جن میں انہوں نے اپنے حامیوں کو خطاب کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹوئٹر نے ان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن اور ٹرمپ حامی اٹارنی سڈنی پاویل کے اکاونٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 10, 2021 06:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading