உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کلو کے بین الاقوامی دسہرہ پروگرام میں شامل ہوئے وزیر اعظم مودی، ہوا شاندار استقبال

    کلو کے بین الاقوامی دسہرہ پروگرام میں شامل ہوئے وزیر اعظم مودی، ہوا شاندار استقبال

    کلو کے بین الاقوامی دسہرہ پروگرام میں شامل ہوئے وزیر اعظم مودی، ہوا شاندار استقبال

    وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ہماچل پردیش کے کلو میں منعقدہ عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی دسہرہ اتسو میں شامل ہوئے ۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے کلو پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا وہاں موجود لوگوں انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kullu | Himachal Pradesh | Shimla
    • Share this:
      کلو : وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ہماچل پردیش کے کلو میں منعقدہ عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی دسہرہ اتسو میں شامل ہوئے ۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے کلو پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا وہاں موجود لوگوں انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ بتادیں کہ یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے وزیر اعلی کلو دسہرہ اتسو میں شرکت کررہے ہیں ۔

      اس سے پہلے وزیر عظم نریندر مودی نے باشندگان وطن کو بدھ کو دسہرہ کی نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار جیت کی علامت ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹیوٹ کیا کہ سبھی باشندگان وطن کو جیت کی علامت تہوار وجے دشمی کی بہت بہت مبارکباد ۔ بتادیں کہ دسہرہ کو وجے دشمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔


      وزیر اعظم مودی نے اس سے پہلے ہماچل پردیش کے بلاسپور میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنسز (ایمس) کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے ہی اکتوبر 2017 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پچھلی سرکاریں پروجیکٹوں کی بنیاد ڈالتی تھیں اور الیکشن کے بعد انہیں پورا کرنا بھول جاتی تھیں، لیکن موجودہ سرکار سنگ بنیاد ڈالتی ہے اور پروجیکٹوں کا فتتاح بھی کرتی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں ریلائنس اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کالر نے امبانی کنبہ کا بھی لیا نام


       

      یہ بھی پڑھئے: گھر میں نظربند کرنے کے دعوے کو لیکر محبوبہ مفتی اور پولیس میں ٹویٹر پر چھڑا جھگڑا


      ایمس بلاسپور 1470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے ۔ اس جدید اسپتال میں 18 اسپیشیلیٹی اور 17 سپر اسپیشیلیٹی محکمے، 18 ماڈیولر آپریشن تھئیٹر ، 64 آئی سی یو بیڈ کے ساتھ 750 بیڈ شامل ہیں ۔

      یہ اسپتال 247 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے ۔ یہ 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ڈائیلاسیس سہولیات ، الٹراسوناگرافی، سٹی اسکین، ایم آئی آر وغیرہ جیسی جدید ڈائیگنوسٹک مشینوں، امرت فارمیسی و جن اوشدھی کیندر اور 30 بستروں والے آیوش بلاک سے لیس ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: