ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم مودی نے ہندواڑہ میں شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت، بہادری اورقربانی کو یاد بھلایا نہیں جاسکےگا

وزیراعظم مودی نے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ان کےجذبہ اور شہادت کوملک کبھی نہیں بھولےگا۔ جانبازوں نے ملک اور شہریوں کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کردی۔

  • Share this:
وزیراعظم مودی نے ہندواڑہ میں شہیدوں کو پیش کی خراج عقیدت، بہادری اورقربانی کو یاد بھلایا نہیں جاسکےگا
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں جان گنوانے والے جانباز فوجیوں اور سلامتی دستوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھےگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ان کے جذبہ اور شہادت کو ملک کبھی نہیں بھولےگا۔ جانبازوں نے ملک اور شہریوں کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کردی۔ میری شہید جانبازوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت ہے۔





خیال رہے کہ ہندواڑہ میں اتوار کو ہوئے اس تصادم میں ایک کرنل سمیت پانچ جانباز شہید ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے۔ اس تصادم میں فوج کے دو افسر، دو جوان اور پولیس کا ایک سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔ شہیدوں میں کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج سود، راشٹریہ رائفلس کی 21ویں بٹالین کے نائک راجیش اور لانس نائک دنیش اور پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی شامل ہیں۔

پولیس انسپکٹر جنرل (police Inspector General) کشمیر، ایڈیشنل انسپکٹر شمالی کشمیر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ہندواڑہ نے لنگیٹ میں ہمارے نائکوں کو خراج عقیدت پیش کی۔



کرنل اور میجر سمیت 5 جوان شہید

چنجمولہ علاقے میں دیر رات تک چلی دہشت گردوں کی مڈبھیڑ میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوج کے جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کرنل آشوتوش، میجر انوج، پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی، ایک لانس نائک اور رائیفل مین شامل ہیں۔ کرنل آشوتوش شرما نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن کو کامیابی سے ختم کیا ہے، لیکن اس انکاونٹر میں ان کی جان چلی گئی۔

وہیں دوسری جانب جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ (Handwara) میں ہفتہ کے روز ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر (Terrorist Encounter) میں لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر حیدر کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حیدر کا مارا جانا فوج کے لئے بڑی کامیابی تسلیم کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس مڈبھیڑ میں پانچ فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر نے ملک کو ایک بار پھر جھکجھور کر رکھ دیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ ہندواڑہ انکاونٹر میں لشکر کمانڈر ’حیدر’ کو مار گرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان میں سے ایک دہشت گرد لشکر کا ٹاپ کمانڈر تھا۔ حیدر کے مارے جانے سے لشکر طیبہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔
First published: May 03, 2020 05:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading