உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مختار عباس نقوی کیPM Modiنے کی تعریف، جے پی نڈا سے ملاقات، کیا ہے اشارہ؟

    پی ایم مودی کی تعریف کے بعد مختار عباس نقوی نے جے پی نڈا سے کی ملاقات۔

    پی ایم مودی کی تعریف کے بعد مختار عباس نقوی نے جے پی نڈا سے کی ملاقات۔

    PM Modi Praises Mukhtar Abbas Naqvi: کابینہ کی میٹنگ کے بعد نقوی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا اور کس معاملے پر بات ہوئی۔

    • Share this:
      PM Modi Praises Mukhtar Abbas Naqvi:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کابینہ کی میٹنگ میں مرکزی وزراء مختار عباس نقوی اور آر سی پی سنگھ کی تعریف کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی نے دونوں لیڈروں سے کہا کہ آپ نے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔ نقوی اور آر سی پی سنگھ کا راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے طور پر کل آخری دن ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی دونوں وزراء اپنے استعفے پی ایم مودی کو سونپ سکتے ہیں۔

      حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں نقوی کو بی جے پی نے کہیں سے بھی نامزد نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پارٹی انہیں نیا کردار سونپ سکتی ہے۔ آر سی پی سنگھ مرکزی حکومت میں جنتا دل یونائیٹڈ کے کوٹے سے وزیر تھے۔ انہیں بھی جے ڈی یو نے اگلی میعاد نہیں دی ہے۔

      آج سنگھ کی سالگرہ بھی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے انہیں مبارکباد دی۔ اس کے بعد آر سی پی سنگھ نے ٹویٹ کیا، ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کی نیک تمناؤں کے ساتھ ’راشٹر دھرم‘ پر عمل کرتے ہوئے قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Agnipath scheme: حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج، سپریم کورٹ میں تازہ عرضی داخل

      یہ بھی پڑھیں:
      Nupur Sharma Case:اب بارایسوسی ایشن کاCJIکوخط،کہا-نوپورکے خلاف ججوں کے ریمارکس نہ لیں واپس

      مختار عباس نقوی نے کی جے پی نڈا سے ملاقات
      کابینہ کی میٹنگ کے بعد نقوی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا اور کس معاملے پر بات ہوئی۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران نقوی کے مستقبل کے رول کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ نقوی اس وقت مرکزی حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر ہیں اور راجیہ سبھا میں بی جے پی کے ڈپٹی لیڈر ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: