ہوم » نیوز » وطن نامہ

شیلا دکشت کے انتقال سے غم کی لہر، وزیراعظم مودی سے لے کرراہل گاندھی تک نے ظاہرکیا افسوس

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کی سینئرلیڈر کا دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ کودوپہربعد انتقال ہوگیا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، ویریندرسہواگ، عمرعبداللہ نےٹوئٹ کرکے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

  • Share this:
شیلا دکشت کے انتقال سے غم کی لہر، وزیراعظم مودی سے لے کرراہل گاندھی تک نے ظاہرکیا افسوس
دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت کا ہفتہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے 81 سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کی سینئرلیڈر شیلا دکشت کا ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ طویل وقت سے دل کی بیماری سے جدوجہد کررہی تھیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے ٹوئٹرپرشیلا دکشت کے ساتھ اپنی ایک تصویربھی شیئرکی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ کافی ملنسارمزاج کی تھیں۔ وزیراعظم مودی نے مزید لکھا کہ انہوں نے دہلی کی ترقی کے لئے شاندارتعاون دیا۔ خدا (ایشور) ان کی فیملی اورحامیوں کویہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے۔


صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا ہے، دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اورسینئرلیڈرمحترمہ شیلا دکشت کے انتقال سے بہت دکھ ہوا۔ بطوروزیراعلیٰ ان کی مدت کار دہلی کی تبدیلی کا وقت تھا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


راہل گاندھی نےکہا- پارٹی کی چہیتی بیٹی تھیں شیلا دکشت کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ شیلا دکشت پارٹی کی چہیتی بیٹی تھیں۔ اپنی تین مدت کارمیں انہوں نے شاندارکام کیا۔ میں ان کے انتقال سے بہت زیادہ مایوس ہوں۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ شیلا دکشت کے اچانک انتقال ہوجانے کی بات سن کرحیران ہوں۔ آج ملک نے عوام کے لئے وقف لیڈرکو کھو دیا۔ دہلی کے لوگ وزیراعلیٰ کے طورپردہلی کی ترقی میں کئے گئے کاموں کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔  





سہواگ کے ٹوئٹ کو رکل پریت نے کیا ری ٹوئٹ

سابق ہندوستانی کرکٹرویریندر سہواگ نے لکھا 'شیلا دکشت جی کے انتقال کی مایوس کن خبرملی۔ میرا احساس ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں'۔ ان کے ٹوئٹ کواداکارہ رکل پریت نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ دہلی کے راجوری گارڈن سے منجندرسنگھ سرسا نے ان کے انتقال پرافسوس ظاہرکرتے ہوئے لکھا کہ میں شیلا دکشت کے انتقال پردہلی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ہمیشہ یاد کیا جائے گا دہلی کے لئے ان کا تعاون

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ابھی ابھی شیلا دکشت جی کے انتقال کی افسوسناک خبرملی۔ یہ دہلی کے لئے کبھی پورا نہیں کیا جاسکنے والا نقصان ہے۔ دہلی کے لئے ان کا تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ کانگریس کے سرکاری ٹوئٹرسے لکھا گیا کہ تین بار وزیراعلیٰ رہیں شیلا دکشت نے دہلی کا چہرہ بدل دیا۔ وہ آخری سانس تک کانگریسی رہیں۔

 



عمرعبداللہ نے اس طرح ظاہر کیا افسوس

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈرعمرعبداللہ نے ٹوئٹ کیا۔ 'ابھی ابھی شیلا دکشت کے انتقال کی مایوس کن خبرسنی۔ وہ ہمیشہ بہت ہی گرم جوشی سے ملتی تھیں۔ انہوں نے دہلی کے لئے کرشمہ جیسے کام کئے۔ ان کو جاننے والے ہی نہیں، پورا ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا'۔ واضح رہے کہ شیلا دکشت کو دہلی میں سی این جی شروع کرانے، فلائی اوورس کا جال بچھانے، میٹروخدمات شروع کرانے اورکامیاب کامن ویلتھ گیم کے انعقاد کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
First published: Jul 20, 2019 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading