وزیر اعظم مودی کی گیا میں ریلی آج، نکسلیوں نے کیا بند کا اعلان

نئی دہلی۔ وزیر اعظم مودی آج گیا کے گاندھی میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

Aug 09, 2015 09:36 AM IST | Updated on: Aug 09, 2015 09:36 AM IST
وزیر اعظم مودی کی گیا میں ریلی آج، نکسلیوں نے کیا بند کا اعلان

نئی دہلی۔ وزیر اعظم مودی آج گیا کے گاندھی میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ مودی دہلی سے آج صبح ساڑھے 11 بجے گیا کے لئے پرواز کریں گے۔ ریلی کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا۔ اس ریلی کو لے کر بی جے پی نے کافی تیاریاں کی ہیں۔ وزیر اعظم کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی یہاں موجود رہیں گے۔ بی جے پی کا دعوی ہے کہ یہ ریلی مظفر پور میں ہوئی ریلی سے بڑی ہوگی۔

بی جے پی کی یہ ریلی صرف بی جے پی کے لئے ہی نہیں بلکہ اس کے حلیف اور بہار کے سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی کے لئے بھی کافی اہم ہے۔ مانجھی گیا ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس درمیان جے ڈی یو نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے ریلی کو بے معنی بتایا ہے۔

Loading...

وزیر اعظم مودی کی اس ریلی کے مدنظر نکسلیوں نے ریاست میں سیاہ دن منانے کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر ریلی کے مقام پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلی پر نظر رکھنے کے لئے 50 سی سی ٹی وی کیمرے، 40 میٹل ڈیٹکٹر اور 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی دہلی سے آج صبح ساڑھے 11 بجے گیا کے لئے پرواز کریں گے۔ ریلی کا آغاز دوپہر ایک بجے ہو گا۔

Loading...