نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے ہفتہ کو آسام (Assam) کے تنسکیا (Tinsukia) میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئےکانگریس پر زبردست تنقید کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس آسام کی تہذیب کو بھول چکی ہے۔ کانگریس آسام (Assam Congress) کا مذاق بناتی ہے اور ٹول کٹ میں اسمیا چائے اور یوگا کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مودی نے کہا کہ آسام میں این ڈی اے کے تئیں پُراعتماد ہے۔ ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بنے گی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’مجھے کانگریس پارٹی کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، جنہوں نے 55-50 سال ملک پر راج کیا، وہ ان لوگوں کی حمایت کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کی چائے کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی۔ کیا آپ ایسی پارٹی کو بخشیں گے؟ کیا انہیں سزا نہیں دی جانی چاہئے۔ سیاست میں کانگریس نے اپنی سطح کو گرادیا ہے۔ آسام کے لوگ کانگریس کو سبق سکھائیں گے‘۔
آسام کے لوگوں سے بہت درج جاچکی ہے کانگریس: وزیر اعظم مودیوزیر اعظم مودی نے آسام کے تنسکیا میں کہا کہ کانگریس آسام کے لوگوں سے بہت دور جا چکی ہے۔ کچھ دن پہلے انہوں نے تائیوان اور سری لنکا کی تصویر شیئر کرکے بتایا تھا کہ یہ آسام کی ہے۔ یہ آسام کی خوبصورتی کے ساتھ ناانصافی اور اس کی توہین ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’آسام میں جن لوگوں کی سیاست سے کانگریس کارکنان دہائیوں سے لڑ رہے ہیں، آج کانگریس کا ہاتھ اسی تالا کنجی کولےکرگھوم رہا ہے۔ آج غریب کو بغیرکسی بھید بھاو کے سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آسام میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مریضوں کو مفت علاج مل چکا ہے۔ کریم گنج سمیت پوری براک ویلی کی بہنوں کو اب گھر میں پائپ سے پانی پہنچانے کے لئے مشن موڈ پرکام چل رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔