وزیراعظم نریندر مودی بودھ گیا پہنچے، مہا بودھی مندر میں خصوصی پوجا کی

گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی آج خصوصی طیارے سے یہاں کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے مہابودھی مندر کے لیے روانہ ہوگئے۔

Sep 05, 2015 12:53 PM IST | Updated on: Sep 05, 2015 12:53 PM IST
وزیراعظم نریندر مودی بودھ گیا پہنچے، مہا بودھی مندر میں خصوصی پوجا کی

گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی آج خصوصی طیارے سے یہاں کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے مہابودھی مندر کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم مسٹر مودی کا ایئر پورٹ پر پہنچنے پر گورنر رام ناتھ کووند، بہار حکومت کی طرف سے خوراک اور صارفین کے تحفظ کے وزیر شیام رجک ، مرکزی کابینہ کے کئی سینئر لیڈروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم سٹرک کے راستے بھگوان بدھ کی جائے پیدائش بودھ گیا کے مہابودھی مندر پہنچے۔

وزیراعظم نے مہابودھی مندر میں خصوصی پوجا کی اور مہابودھی درخت کا درشن کیا۔ مسٹر مودی بعد میں ماحولیات کے تئیں بیداری پر ووکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور 100 سے زائد غیر ملکی مہمانوں کے بیچ اپنے خیالات پیش کریں گے۔

وزیراعظم کے دورے کے مدنظر بودھ گیا اور مندر کے آس پاس سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے ہیں

Loading...

Loading...