400th Parkash Purab: وزیر اعظم مودی نے جاری کیا سکہ اور ڈاک ٹکٹ
400th Parkash Purab: وزیر اعظم مودی نے جاری کیا سکہ اور ڈاک ٹکٹ
PM Modi Speech, 400th Parkash Purab: دہلی کے لال قلعہ میں آج شری گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم مودی نے شری گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو سے وابستہ خاص سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے ۔
نئی دہلی : دہلی کے لال قلعہ میں آج شری گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم مودی نے شری گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو سے وابستہ خاص سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے ۔ لال قلعہ میں ہورہے اس پروگرام کا انعقاد مرکزی سرکار کے ذریعہ دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی شبد کیرتن سن کر جو سکون ملا ، وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔ آج مجھے گرو کو وقف یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے کو جاری کرنے کا موقع لا ، میں اس کو ہمارے گرووں کی خاص مہربانی مانتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک پورے احترام کے ساتھ گرووں کے آدرشوں پر آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس موقع پر سبھی دس گرووں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ آپ سبھی کو سبھی باشندگان وطن کو اور پوری دنیا میں گرووانی میں عقیدت رکھنے والے سبھی لوگوں کو پرکاش پرود کی مبارکباد دیتا ہوں ۔
Prime Minister Narendra Modi attends the 400th Parkash Purab celebrations of Sri Guru Teg Bahadur at Red Fort, Delhi pic.twitter.com/3pGZpLAWZK
وزیر اعظم نے لال قلعہ سے کہا کہ اس قلعہ نے گرو تیغ بہادر صاحب کی شہادت دیکھی ہے۔ آج آزادی کے 75 سال بعد لال قلعہ میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام کافی خاص ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم جس مقام پر ہیں وہ آزادی پسندوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گرووں نے ہمارے ملک کی زمین کو سینچا ہے۔ یہ عظیم سرزمین صرف ایک ملک نہیں ہے ۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی کی قربانی نے ہندوستان کی کئی نسلوں کو اپنی ثقافت کے وقار، اس کی عزت اور احترام کی حفاظت کے لیے جینے اور مرنے کی ترغیب دی ہے۔ بڑی بڑی طاقتیں مٹ گئیں، بڑے طوفان خاموش ہوگئے ، لیکن ہندوستان آج بھی امر ہے، آگے بڑھ رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔