உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi Foreign Visit:جرمنی اور یو اے ای کے دورے کے بعد وطن واپس لوٹے پی ایم مودی

    UAE اور جرمنی کے دورے سے وطن واپس لوٹے پی ایم مودی۔ (فائل فوٹو)

    UAE اور جرمنی کے دورے سے وطن واپس لوٹے پی ایم مودی۔ (فائل فوٹو)

    PM Modi Foreign Visit: شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے بانی صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کے بڑے بیٹے تھے۔ وہ 3 نومبر 2004 سے اپنی وفات تک متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران رہے۔ مودی نے شیخ محمد کو جلد از جلد ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی۔

    • Share this:
      PM Modi Foreign Visit:وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi) جرمنی(Germany) اور متحدہ عرب امارات(UAE) کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت دہلی واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نو منتخب صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان ( Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan in Abu Dhabi) سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ اس دوران، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو متنوع اور آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

      اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر ذاتی طور پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے اعزاز میں خصوصی اشارے کے طور پر شاہی خاندان کے سینئر ارکان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔

      مودی نے شیخ محمد بن زائد النیہان کا ادا کیا شکریہ
      عربی اور انگریزی زبانوں میں ٹویٹ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں اپنے بھائی شیخ محمد بن زید النہیان کے خصوصی اشارے سے متاثر ہوں جو ابوظہبی ایئرپورٹ پر میرا استقبال کرنے آئے۔ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ شیخ محمد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ذاتی طور پر تعزیت کا اظہار کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ابوظبہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا UAE کے صدر نے کیا گرمجوشی سے استقبال

      یہ بھی پڑھیں:
      مرکزنےریاستوں سےچوکسی بڑھانےکی دی ہدایت! Covid-19 کیسزکےکلینیکل پروفائل پرتوجہ کی ضرورت

      مودی نے شیخ محمد کو دی ہندوستان دورے کی دعوت
      شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے بانی صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کے بڑے بیٹے تھے۔ وہ 3 نومبر 2004 سے اپنی وفات تک متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران رہے۔ مودی نے شیخ محمد کو جلد از جلد ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی۔ اس کے بعد مودی شام کو ہندوستان روانہ ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ مودی جرمنی میں G-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد مختصر دورے پر یہاں پہنچے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: