نریندر مودی کی سالگرہ: سیاست کے قدآور وزیر اعظم مودی کو کبھی تھا ایکٹنگ کا زبردست شوق

سیاست کی دنیا میں کامیابی کی نئی عبارت لکھنے والے وزیر اعظم مودی کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں اسکول کے دنوں میں ناٹک اور ایکٹنگ میں دلچسپی تھی۔

Sep 17, 2019 08:33 AM IST | Updated on: Sep 17, 2019 08:41 AM IST
نریندر مودی کی سالگرہ: سیاست کے قدآور وزیر اعظم مودی کو کبھی تھا ایکٹنگ کا زبردست شوق

وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں ایک مقبول رہنما بن کر ابھرے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک شاندار سیاستداں ہیں بلکہ ایک زبردست مقرر بھی ہیں۔ آج یعنی 17 ستمبر کو ان کی سالگرہ ہے۔ سال 1950 میں پیدا ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی 69 سال کے ہو گئے ہیں۔ آج ان کی سالگرہ کے موقع پر آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں ان کی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں کے بارے میں۔

سیاست کی دنیا میں کامیابی کی نئی عبارت لکھنے والے وزیر اعظم مودی کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں اسکول کے دنوں میں ناٹک اور ایکٹنگ میں دلچسپی تھی۔ ان کی اس بات کی تصدیق ان کے اوپر لکھی کتاب

Loading...

The man of the moment: Narendra Modi by MV Kamath and kalindi Randeri

میں ملتی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی کی لکھی ہوئی کتاب ’ ایگزام وارئیر‘ میں بھی انہوں نے خود اس بات کا ذکر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی کتاب میں اسکولی دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایک اسپیشل ڈائیلاگ دینا تھا لیکن میں اس کے لئے جدوجہد کر رہا تھا۔ اس وجہ سے ناٹک کے ڈائریکٹر بیتاب ہو اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اسی طرح سے ڈائیلاگ کرتا رہا تو وہ مجھے ڈائریکشن نہیں دے پائیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے آگے لکھا کہ یہ دیکھ کر مجھے بہت برا لگا۔ اگلے دن میں نے ان سے اپنی طرح یہ سین کرنے کو کہا، جب ڈائریکٹر نے وہ سین کیا تو مجھے کچھ سیکنڈ میں ہی سمجھ میں آگیا کہ میں کہاں غلط تھا۔

 

Loading...