உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش میں مختلف تقاریب کے ذریعہ منائی گئی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ

    مدھیہ پردیش میں مختلف تقاریب کے ذریعہ منائی گئی پی ایم مودی کی سالگرہ

    مدھیہ پردیش میں مختلف تقاریب کے ذریعہ منائی گئی پی ایم مودی کی سالگرہ

    وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پرمدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ بی جے پی کارکنان کے ذریعہ مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، شجرکاری ،نمائش کے اہتمام کے ساتھ کورونا ویکسینیشن کی مہم بھی چلائی گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ٍبھوپال: مدھیہ پردیش میں مودی کی سالگرہ کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ بی جے پی کارکنان کے ذریعہ مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقعہ پر ہنومان چالیسا کاپاٹھ  کرنے کے ساتھ  بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، شجرکاری، نمائش کے اہتمام کے ساتھ کورونا ویکسینیشن کی مہم بھی چلائی گئی۔ حکومت نے پی ایم کی سالگرہ کو سیوا دیوس کے روپ میں منایا تو کانگریس نے آج کے دن کو ملک کے لئے یوم احتساب سے تعبیر کرتے ہوئے بے روزگار دیوس کے طور پر مناکر ریاست گیر سطح پر احتجاج کیا۔
    مدھیہ پردیش کے وزیر برائے وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ ملک کی تاریخ میں جو کارنامہ وزیر آعظم نریندر مودی نے انجام دیئے ہیں وہ کوئی نہیں کر سکا ہے ۔ وزیر آعظم کا شمار نہ صرف دنیا کے طاقتور حکمراں میں ہوتا ہے بلکہ انہوں نے اپنے ویزن سے ملک کو ترقی کی جوسمت عطا کی ہے وہ اس سے پہلے حکمراں کی سوچ میں بھی نہیں تھا۔نریندرمودی پہلے پی ایم ہیں جو سیوا کے ذریعہ ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں ۔ان کی سالگرہ منا کر مدھیہ پردیش کے عوام دھن ہوگئے ہیں ۔یہ جشن صرف آج ہی نہیں رہے گا بلکہ پندرہ روزتک جشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس بیچ عوامی فلاح کے مختلف کام کے ساتھ نمو اپ ون بنانے ،شجرکاری کرنے ،خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے گا۔ مودی جی نے ملک کو مفت ویکسین سب کو ویکسین دینے کا وعدہ پورا کیاہے۔جہاں تک کانگریس کی بات ہے تو اس کے پاس کہنے کو کچھ ہے ہی نہیں ۔ آزادی کے ستر سالوں میں کانگریس قیادت نے ملک کوتباہی کے سوا دیا ہی کیا ہے جو وہ عوام کے سامنے پیش کریں۔

    مدھیہ پردیش میں پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ بی جے پی کارکنان کے ذریعہ مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، شجرکاری، نمائش کے اہتمام کے ساتھ کورونا یکسینیشن کی مہم بھی چلائی گئی۔
    مدھیہ پردیش میں پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ بی جے پی کارکنان کے ذریعہ مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، شجرکاری، نمائش کے اہتمام کے ساتھ کورونا یکسینیشن کی مہم بھی چلائی گئی۔


    وہیں مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس نے آج کے دن ریاست گیرسطح پر یوم بے روزگار کے طور پر حکومت کو آئینہ دکھایا۔ کانگریس ترجمان  بھوپیندر گپتا کہتے ہیں کہ بڑے لوگوں لوگوں کی جشن سالگرہ کی افادیت تب رہتی ہے جب عوامی فلاح کے کام انجام دیئے جاںئیں۔وزیر آعظم کی لمبی عمر ہو ،اگر ان کی سالگرہ کے دن کورونا میں اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے بچوں حکومت کی جانب سے مالی تعاون مل جاتایا وہ بچے جن کے والدین سرکاری ملازمت میں تھے اور حکومت نے انہیں ہمدر دانہ تقرری دینے کا وعدہ کیاتھا انہیں تقرری کا پروانہ دیا جاتا تو اس جشن سالگرہ کی افادیت بڑھ جاتی ۔مگر حکومت نے پی ایم کے جشن سالگرہ کے موقعہ پر کوئی تعمیر کام نہ کرکے صرف اپنی تشہیر پر رقم پانی کی طرح بہائی ہے ۔ یوتھ کانگریس نے بے روزگار دیوس مناکر حکومت کو بتایا ہے کہ انکی نا اہلی کے سبب کورونا قہر میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ۔لاکھوں لوگ حکومت کی نااہلی کے سبب دنیا سے رخصت ہوگئےہیں مگر اس حکومت کے پاس ان کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے۔ یہ حکومت ایسے ہی چین کی بنسی بجا رہی ہے جیسے جب روم جل رہا تھا اور نیرو بنسی بجا رہا تھا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: