உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں ایک بار پھر نافذ ہوگا سخت لاک ڈاٶن، وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت 9 ریاستوں کے وزراٸے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ

    ملک میں ایک بار پھر نافذ ہوگا سخت لاک ڈاٶن، وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت 9 ریاستوں کے وزراٸے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ

    ملک میں ایک بار پھر نافذ ہوگا سخت لاک ڈاٶن، وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت 9 ریاستوں کے وزراٸے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ

    ذرائع سے ملی خبر کے مطابق ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا واٸرس کے پیش نظر مرکزی حکومت ایک بار پھر سخت لاک ڈاٶن شروع کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لئے وزیر اعظم مختلف وزرائے اعلیٰ سے بات کریں گے۔

    • Share this:
    کولکاتا: ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم کچھ ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا واٸرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان ریاستوں میں ایک نام مغربی بنگال کا بھی ہے، جہاں کورونا پوزیٹیو لوگوں کی تعداد ایک لاکھ کا اعداد وشمار چھونے والی یے۔ تیزی سے پھیل رہے کورونا واٸرس سے جہاں حکومت پریشان ہے۔ اس سے نمٹنے کے لٸے اقدامات کٸے جارہے ہیں۔ ہفتے میں دو دنوں کا سخت لاک ڈاٶن شروع کیا گیا ہے، لیکن ان سب کے باجود کورونا کی رفتار تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے آٸندہ کل وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ میثنگ کریں گے۔

    ریاستی سکریٹریٹ نبان میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ ہوگی۔ صبح 11 بجے ہونے والی میٹنگ کے لٸے پی ایم او دفتر سے ریاستی سیکریٹریٹ نبانہ کو مکتوب بھیجا گیا ہے۔ ذراٸع سے ملی خبر کے مطابق ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا واٸرس کے پیش نظر مرکزی حکومت ایک بار پھر سخت لاک ڈاٶن شروع کرناچاہتی ہے، جس کے لٸے وزیر اعظم ان ریاستوں کے وزراٸے اعلی سے بات کرنا چاہتے ہیں، جہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا یے۔ یہی وجہ ہے آٸندہ کل وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت 9 ریاستوں جن میں گجرات، آندھراپردیش، بہار، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتر پردیش شامل ہیں۔ ان ریاستوں کے وزراٸے اعلی کے ساتھ بھی وزیر اعظم میٹینگ کریں گے۔ سمجھا جارہا ہے کہ وزیر اعظم ان ریاستوں کے وزراٸے اعلی کی راٸے اور سفارشات سنیں گے۔

    ذراٸع سے ملی خبر کے مطابق ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا واٸرس کے پیش نظر مرکزی حکومت ایک بار پھر سخت لاک ڈاٶن شروع کرناچاہتی ہے۔
    ذراٸع سے ملی خبر کے مطابق ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا واٸرس کے پیش نظر مرکزی حکومت ایک بار پھر سخت لاک ڈاٶن شروع کرناچاہتی ہے۔


    ذراٸع کے مطابق وزیر اعلی منتا بنرجی لمبے مکمل لاک ڈاٶن کے خلاف ہیں۔ وزیر اعلی کے مطابق مکمل لاک ڈاٶن سے لوگ معاشی طور پر بدحال ہوٸے ہیں، ایسے میں ایک بار پھر لاک ڈاٶن کے بعد روزی روٹی کے لٸے پریشان لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنے کو حکومت تیار نہیں ہے۔ تاہم آٸندہ کل میٹنگ میں کیا خاص ہوگا اور یہ میٹنگ کورونا کی بڑھتے اثرکو روکنے میں کتنا کامیاب ہوگی یہ دیکھنا اہم ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: