ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا ویکسین کی منظوری سے صحت اور کووڈ سے آزاد ہندوستانی مہم کو مضبوطی ملے گی: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے ذریعہ انڈیا بایوٹیک کی ویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووڈ شیل کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیا یانا عالمی وبا کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ اس مہم میں جی جان سے مصروف سائنس دانوں اور اختراع پردازوں کو نیک خواہشات اور مل کے عوام کو مبارکباد۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 03, 2021 09:19 PM IST
  • Share this:
کورونا ویکسین کی منظوری سے صحت اور کووڈ سے آزاد ہندوستانی مہم کو مضبوطی ملے گی: وزیراعظم
کورونا ویکسین کی منظوری سے صحت اور کووڈ سے آزاد ہندوستانی مہم کو مضبوطی ملے گی: وزیراعظم

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی دو ویکسین کو منظوری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اس سے صحت اور کووڈ سے آزاد ہندوستان کی مہم کو طاقت ملے گی وزیراعظم نے آج کئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے ذریعہ انڈیا بایوٹیک کی ویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووڈ شیل کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیا یانا عالمی وبا کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ اس مہم میں جی جان سے مصروف سائنس دانوں اور اختراع پردازوں کو نیک خواہشات اور مل کے عوام کو مبارکباد۔


مسٹر مودی نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ جن دو ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی منظور دی گئی وہ دونوں میڈ ان انڈیا ہیں۔ یہ خود کفیل ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہماری سائنسی برادری کی قوت ارادی کا ظاہر کرتی ہے۔ وہ خود کفیل ہندوستان، جس کی بنیاد سروے بھونتو سوکھن سروے سنتو نرامیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’مخالف حالات میں غیر معمولی خدمات کے جزبے کے لئے ہم ڈاکٹروں، میڈیکل پروفیشنلز، سائنس دانوں، پولیس اہلکاروں، صفائی اہلکاروں اور سبھی کورونا واریئرس کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اہل وطن کی زندگی بچانے کے کے لئے ہم ہمیشہ ان کی مشکور رہیں گے‘‘۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 03, 2021 08:40 PM IST