ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Assembly Elections: وزیر اعظم مودی بولے- نندی گرام میں ہوگی بی جے پی کی جیت، وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے آوں گا

West Bengal Elections: ہگلی میں ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، پہلے مرحلے میں جتنی ووٹنگ ہوئی، اس سے زیادہ ووٹنگ دوسرے مرحلے میں ہوئی۔ اگلے مرحلے میں آپ کے پاس ووٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالنے کا وقت ہے۔

  • Share this:
West Bengal Assembly Elections: وزیر اعظم مودی بولے- نندی گرام میں ہوگی بی جے پی کی جیت، وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے آوں گا
وزیر اعظم مودی بولے- نندی گرام میں ہوگی بی جے پی کی جیت، وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے آوں گا

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات (West Bengal Assembly Elections 2021) میں دو مراحل کی ووٹنگ ختم ہوچکی ہے۔ تیسرے مرحلے میں 31 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ سے پہلے رائے دہندگان کو لبھانے کے لئے بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں نے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے (PM Narendra Modi) ہفتہ کو ہگلی میں عوام کو خطاب کیا۔


ہگلی میں ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، پہلے مرحلے میں جتنی ووٹنگ ہوئی، اس سے زیادہ ووٹنگ دوسرے مرحلے میں ہوئی۔ اگلے مرحلے میں آپ کے پاس ووٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالنے کا وقت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہر مرحلے کے الیکشن کے ساتھ دیدی (ممتا بنرجی) کی بوکھلاہٹ بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’مجھ پر گالیوں کی بوچھار بھی بڑھتی جائے گی۔ دیدی ہار آپ کے سامنے ہے‘۔


بنگال کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ممتا بنرجی


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’کیا آپ بنگ بھنگ’۔ آندولن کے بارے میں جانتے ہیں؟ ان دنوں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ یہ لوگ بنگال، اس کی زبان اور اس کی ثقافت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مرکز کی اسکیموں کی راہ میں دیوار بنتی رہیں دیدی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہر اسکیم کی راہ میں دیدی دیوار بنتی رہی ہیں۔ پورے ملک میں آیوشمان ہندوستان کے تحت غریبوں کو پانچ لاکھ روپئے کا مفت علاج مل رہا ہے، لیکن دیدی نے آیوشمان ہندوستان کا فائدہ کسی غریب کو ملنے ہی نہیں دیا۔ اب وہ کہتی ہیں کہ ان کی اسکیم اس سے بھی بڑی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اگر آپ کی اسکیم میں ایک اور منصوبہ جڑ جائے تو غریب کو زیادہ فائدہ ہوگا یا نہیں۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مغربی بنگال میمں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی پہلے کابینہ میں ریاست میں وزیر اعظم کسان سمان ندھی کو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ بنگال میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے حلف برداری تقریب میں ضرور آوں گا۔ وزیر اعلیٰ سے کہوں گا کہ آپ اس بل کو جلدی پاس کریں، تاکہ میں بنگال کے لوگوں کے لئے پیسے بھیج دوں۔ کسانوں کو بقایا پیسہ بھی ملے گا۔ اس سے بینک کھاتے میں 18 ہزار ٹکا بھیجیں گے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 07:21 PM IST