پانی کے بحران کا حل تلاش کرنا ضروری، پانی کے مناسب استعمال کو حکومت کو ترجیح: نریندر مودی
وزیراعظم جمعہ کو تامل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور کیرالا کے ورزائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پانی کے مناسب استعمال کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے اورکہا کہ پانی کی کمی آئندہ وقت میں ملک کے لئے سب سے بڑا چینلج بننے والی ہے، اس لئے مستقبل کے اس بحران کا ابھی سے حل تلاش کیا جانا ضروری ہوگیا ہے۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پانی کے مناسب استعمال کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے اورکہا کہ پانی کی کمی آئندہ وقت میں ملک کے لئے سب سے بڑا چینلج بننے والی ہے، اس لئے مستقبل کےاس بحران کا ابھی سے حل تلاش کیا جانا ضروری ہوگیا ہے۔ نریندر مودی نے پیرکو ورلڈ واٹر ڈے پر’ورشاجل سنرکشن‘ مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانی کے صحیح استعمال کو اپنی پالیسیوں اور فیصلوں میں ترجیح پر رکھا ہے۔ گزشتہ 6 سال کے دوران ان کی حکومت نے اس سمت میں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا، ہرکھیت کو پانی، ایک بوند سے زیادہ پیداوار مہم، نمامی گنگے مشن، جل جیون مشن اور اٹل بھوجل یوجنا جیسے کاموں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ 21ویں صدی کے ہندوستان کے لئے پانی کی مناسب دستیابی اہم پہلو ہے۔ پانی ہرگھر، ہرکھیت کی ضرورت تو ہے ہی، زندگی کے، معیشت کر ہر پہلو کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ ملک میں آج ہر شعبہ میں تیز رفتار سے ترقی کی بات کی جارہی ہے، لیکن یہ کام پانی کے تحفظ اور پانی کے انتظام کے بغیرممکن نہیں ہے، کیونکہ ہماری ترقی کے تمام دروازے پانی کے ذخائر پر منحصر ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔