உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے کہا- جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک پہنچایئے

    وزیر اعظم مودی نے کہا- جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک پہنچایئے

    وزیر اعظم مودی نے کہا- جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک پہنچایئے

    وزیراعظم نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک لے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فصل کی لاگت میں کمی آئے گی اور ناموافق حالات میں کسان بہتر پیداوار حاصل کرسکیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک لے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فصل کی لاگت میں کمی آئے گی اور ناموافق حالات میں کسان بہتر پیداوار حاصل کرسکیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر خصوصی فوائد والی نئی تیار کردہ 35 فصل کی اقسام کو جاری کئے جانے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل اسٹریس مینجمنٹ، رائے پور کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے موسم اور نئے حالات نہ صرف فصلوں بلکہ مویشیوں کے لیے بھی سنگین چیلنج ہیں۔ نئے حالات میں زیادہ غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کے لئے بیجوں کی نئی اقسام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ نئے موسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کی اہل زیادہ غذائیت والی فصلوں، کم پانی، سنگین بیماریوں میں محفوظ اقسام، جلد پکنے والی فصلوں اور کھارے پانی والی فصلوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ کیڑوں سے بھی فصلوں کو بڑا نقصان پہنچتا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ انہیں ایک حفاظتی کور دیا جانا ضروری ہے، جس سے تیزی سے ترقی ہوگی۔

      انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں مختلف فصلوں کی 1300 اقسام کے بیج جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 کروڑ سے زائد کسانوں کو سوائل ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں زراعت کے اخراجات میں بچت ہورہی ہے اور انہیں غیر ضروری کھاد اور جراثیم کش ادویات کااستعمال نہیں کرنا پڑتا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ فصل بیمہ یوجنا کے ایک لاکھ کروڑ روپے کے کسانوں کے دعوے ادا کئے گئے ہیں اور پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: