ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے چین سے جھڑپ پر کہا- ہمارے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی

گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’کسی کو بھی الجھن  یا خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہندوستان اکسانے پر مناسب جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے چین سے جھڑپ پر کہا- ہمارے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی
وزیر اعظم مودی نے کہا ہمارے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

نئی دہل: ایل اے سی (LAC) پر گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے پہلی بار اس موضوع پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستانی جوانوں کی قریانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) سے نمٹنے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کی 15 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے چین سرحد پر پُرتشدد جھڑپ پر شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’کسی کو بھی الجھن  یا خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہندوستان اکسانے پر مناسب جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔ ہندوستان امن چاہتا ہے، لیکن جواب دینا بھی اچھے سے جانتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہندوستان اپنی سالمیت سے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہمارے فوجی مارتے مارتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔




وزیر اعظم مودی نے کہا- پورا ملک شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’پورا ملک شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، جنہوں نے ملک کے لئے اپنی قربانی پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنی عزت نفس اور ہرایک انچ زمین کی حفاظت کرے گا۔ تایخ بھی اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے دنیا میں امن وامان کو عام کیا۔ پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ طریقے سے کام کیا۔ ہمیشہ ان کی ترقی اور فلاح وبہبود کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’ہم کبھی کسی کو بھی اکساتے نہیں ہیں، لیکن ہم اپنے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے ساتھ سمجھوتہ بھی نہیں کرتے ہیں۔ جب بھی وقت آیا ہے، ہم نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ قربانی اور نصیحت ہمارے قومی مفاد کا حصہ ہیں، لیکن ساتھ ہی جوش اور بہادری بھی اتنا ہی ہمارے ملک کے کیریکٹر کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے، لیکن ہندوستان کو اکسانے پر ہرحال میں فیصلہ کن جواب بھی دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’کسی کو بھی الجھن یا خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہندوستان اکسانے پر مناسب جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’کسی کو بھی الجھن یا خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہندوستان اکسانے پر مناسب جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔


دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تنازعہ یا پُر تشدد جھڑپ جیسی صورتحال نہیں چاہتا ہے۔ حالانکہ چین نے پھر الزام لگایا ہے کہ ہندوستانی فوج (Indian Army) کے جارحانہ رویے کے بعد پیر کی دیر رات فوجیوں میں پُرتشدد جھڑپ ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ اس جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ چین کے بھی 43 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جھاوو لیزین نے کہا کہ گلوان وادی علاقے کی خودمختاری ہمیشہ چین سے متعلق رہی ہے۔ چین نہیں چاہتا ہے کہ آگے کسی طرح سے بھی جھڑپ ہو۔ لیزین نے کہا کہ گلوان وادی علاقے کی خود مختاری ہمیشہ سے چین سے متعلق رہی ہے۔ سرحد سے متعلق موضوعات اور ہماری کمانڈر سطح کی بات چیت کی اتفاق رائے کے بعد ہی ہندوستان فوجی نے سرحد پار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوج نے ہمارے سرحدی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔ چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ہندوستانی فوج کی طرف سے جارحانہ رویہ ہیں اختیار کیا جائے گا تو سرحد پر امن وامان برقرار رہے گا۔ لیزن نے کہا کہ ہم مسلسل بات چیت کر رہے ہیں اور اس کا نتیجہ مثبت ہوگا۔
First published: Jun 17, 2020 04:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading