G7 Summit: صرف غریب ممالک پر ماحولیات کو خراب کرنے کا الزام تھوپنا غلط ہے: وزیر اعظم مودی
G7 Summit: صرف غریب ممالک پر ماحولیات کو خراب کرنے کا الزام تھوپنا غلط ہے: وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : ANI
PM Narendra Modi, Climate, Energy, Health' session at G7 Summit: وزیر اعظم مودی نے دنیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی 17 فیصد آبادی رہتی ہے ، لیکن ورلڈ کاربن ایمیشن میں ہمارا حصہ صرف پانچ فیصد کا ہے ۔ اس کی اہم وجہ ہماری لائف اسٹائل ہے ۔
نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے پیر کو جرمنی کے شلاس ایلمو میں جی سیون چوٹی کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے وزیرا عظم مودی نے کئی عالمی رہنماوں سے ملاقات کی اور پھر چوٹی کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کیا ۔ اپنی تقریر کے دوران وزیرا عظم مودی نے دنیا کے سبھی ممالک سے کہا یہ ایک غلط فہمی ہے کہ غریب ممالک ماحولیات کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں ۔
بتادیں کہ جی سیون چوٹی کانفرنس کا پہلا سیشن آب و ہوا ، توانائی اور صحت سے متعلق تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی 1000 سے زیادہ سالوں کی تاریخ اس غلط فہمی یا پھر نظریہ کی پوری طرح سے تردید کرتی ہے ۔ ہندوستان نے ماحولیات کے تئیں اپنے عزم میں کبھی بھی کمی نہیں آنے دی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے دنیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی 17 فیصد آبادی رہتی ہے ، لیکن ورلڈ کاربن ایمیشن میں ہمارا حصہ صرف پانچ فیصد کا ہے ۔ اس کی اہم وجہ ہماری لائف اسٹائل ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ توانائی تک رسائی صرف امیروں کا ہی پرویلیج نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایک غریب کنبہ کا بھی توانائی پر برابر کا حق ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے ہندوستان میں گھر گھر میں ایل ای ڈی بلب اور کلین ککنگ گیس کو پہنچایا ہے اور یہ دکھایا ہے کہ غریبوں کیلئے توانائی یقینی بنانے کیلئے کئی ملین ٹن کاربن اخراج سے بچا جاسکتا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آب و ہوا کے تئیں ہمارا جو عزم ہے ، وہ ہماری کارکردگی سے واضح ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے 40 فیصد توانائی صلاحیت کا ہدف نو سال پہلے ہی پالیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ہی پٹرول میں دس فیصد ایتھنال بلینڈنگ کا ہدف ہم نے وقت سے پانچ مہینے پہلے ہی حاصل کرلیا ۔
وزیر اعظم مودی نے گروپ آف سیون کو بتایا کہ ہندوستان میں دنیا کا پہلا پوری طرح سولر پاور آپریٹیڈ ایئرپورٹ ہے ۔ ہندوستان کا عظیم ریلوے سسٹم اسی دہائی میں نیٹ زیرو کے ٹارگیٹ کو پالے گا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جی سیون کے خوشحال ممالک ہندوستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔