ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نےکہا- ’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اورمجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اورآزادی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردینے والے مجاہدین آزادی کے لئے بہترین خراج تحسین ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 12, 2021 02:33 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی نےکہا- ’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اورمجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین
وزیر اعظم مودی نے کہا- ’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اورمجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اورآزادی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردینے والے مجاہدین آزادی کے لئے بہترین خراج تحسین ہوگا۔ نریندر مودی نے یہ بات جمعہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر’آزادی کاامرت مہوتسو‘ کے تحت منائی جانے والی مختلف تقریبات کے افتتاح سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا’’آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابرمتی آشرم سے شروع ہوگا جہاں سے ڈاندی یاترا کا آغاز ہواتھا۔ اس یاترا نے ہندوستانی عوام میں فخر اور خود انحصاری کے جذبات کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کو ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوئی بھی مقامی پروڈکٹ خریدیں اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووکل فار لوکل کے ساتھ لگائیں۔ سابرمتی آشرم میں مگن نواس کے قریب چرکھا رکھا جائے گا۔ یہ کتائی والا پہیہ خود کفالت سے متعلق ہر ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک رواؤنڈ مکمل کرے گا۔ یہ عوامی تحریک کے لئے سرچشمہ کے طور پر کام کرے گا۔‘‘


قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم آج احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے پد یاترا (آزادی مارچ) کو پرچم کشائی کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے افتتاحی پروگراموں کا آغٓاز کریں گے۔ وہ آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق متعدد ثقافتی اور ڈجیٹل پروگراموں کا افتتاح کے ساتھ سابرمتی آشرم میں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 12, 2021 12:56 PM IST