ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا بحران سے نٹمنے کے لئے صحت خدمات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے پورے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے دوران آج 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے میٹنگ کے دوسرے مرحلے میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کچھ بڑے ریاستوں، بڑے شہروں میں زیادہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 17, 2020 06:59 PM IST
  • Share this:
کورونا بحران سے نٹمنے کے لئے صحت خدمات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا- کورونا بحران سے نٹمنے کے لئے صحت خدمات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے آج کہا کہ بڑے شہروں میں کورونا ’وبا‘ ہولناک شکل اختیار کر رہی ہے، لہٰذا اس سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی سہولیات کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پورے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے دوران آج 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے میٹنگ کے دوسرے مرحلے میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کچھ بڑے ریاستوں، بڑے شہروں میں زیادہ ہے۔




وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا،’ کچھ شہروں میں زیادہ بھیڑ، چھوٹے چھوٹے گھر، گلی محلوں میں فیزیکل ڈسٹینسنگ کی کمی، ہر دن ہزاروں افراد کی آمد و رفت، انہی باتوں نے کورونا کے خلاف لڑائی کو مزید چیلنج بھرا بنا دیا ہے‘۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلےمسٹر مودی نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (اے ایل سی) پر چین کے فوجیوں کے ساتھ پر تشدد جھڑپ میں شہید ہوئے 20 فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


کورونا وبا سے نمٹنے میں ریاستوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کےتمام باشندوں کے توازن، کئی مقامات پر انتظامیہ کی مستعدی اور کورونا واریئر کے سبب ملک نے حالات کو قابو سے باہر نہیں جانے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر ٹریسنگ، ٹریٹمینٹ اور رپورٹنگ کے سبب صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وقت پر کیے گئے درست اقدامات کے سبب ملک اس بڑے خطرے کا مقابلہ کر پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران عوام نے جس ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے اس سے وائرس پر قدغن لگا ہے، علاج اور تربیت یافتہ عوامی طاقت کے نقطہ نظر سے ملک کہیں زیادہ سنبھلی ہوئی حالت میں ہے۔



واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے منگل کو 21 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران کہا تھا کہ ہندوستان میں کورونا وبا کا ریکوری ریٹ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک میں ابھی بھی کووڈ-19 وبا کا اثر دنیا کے دیگر حصوں کی طرح زیادہ نیہں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت تھوڑی سی بھی لاپرواہی پوری محنت پر پانی پھیر سکتی ہے۔
First published: Jun 17, 2020 06:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading