اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوم کارگل فتح پر وزیر اعظم مودی نے کہا- فوجیوں کی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی

    بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

    بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز یوم کارگل فتح کے موقع فوجی جوانوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ رہے اسی دن کارگل میں ہندوستانی فوجی دستوں نے 1999 میں پاکستانی فوج کو شکست دی تھی۔

    • Share this:

      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز یوم کارگل فتح کے موقع فوجی جوانوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ رہے اسی دن کارگل میں ہندوستانی فوجی دستوں نے 1999 میں پاکستانی فوج کو شکست دی تھی۔





      وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’کارگل وجے دیوس پر ہم اپنے فوجی جوانوں کی بہادری اورعزائم کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے 1999 میں ہمارے ملک کی مضبوطی سے حفاظت کی۔ ان کی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ اس پر آج’من کی بات‘ میں ذکر کروں گا‘‘۔ خیال رہے وزیر اعظم مودی آج آکاشوانی پر67 ویں بار’من کی بات‘ کریں گے۔

      21 سال قبل ہندوستان نے پاکستان کو دی تھی شکست

      واضح رہے کہ 21 سال پہلے آج ہی کے دن یعنی 26 جولائی 1999 کو ہندوستان نے کارگل (Kargil War) میں پاکستان پر جیت حاصل کی تھی۔ تقریباً 60 دنوں تک چلی یہ لڑائی برفیلے علاقوں میں ہندوستانی فوج کی جانبازی اور بہترین ہمت کی ایک مثال ہے۔ خود پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے مانا تھا کہ کارگل پر حملہ پاکستانی فوجیوں کے لئے قہر بن کر ٹوٹا۔ مانا جاتا ہے کہ اس لڑائی میں پاکستان نے 2 ہزار سے زیادہ فوجی گنوا دیئے تے اور 1965 اور 1971 کی لڑائی سے بھی زیادہ نقصان جھیلا تھا۔ حالانکہ مارے گئے پاکستانی فوجیوں کی تعداد کی کبھی آفیشیل طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ جانئے، کیا ہے کارگل جنگ کی پوری کہانی۔

      پاکستان نے کی دراندازی

      کارگل جنگ کو آپریشن وجے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 1999 کی مئی سے جولائی کے درمیان کشمیر کے کارگل ضلع میں ہوئی مسلح جنگ ہے۔ تب پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان - پاکستان کی سرحد پار کرکے ہندوستان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے لئے انہوں نے کشمیری دہشت گردوں کی مدد بھی لی تھی۔ پاکستان کا مقصد اس دراندازی کے ذریعہ سیاچن گلیشیر سے انڈین آرمی کو ہٹا دینا تھا۔ اس کے لئے انہوں نے آپریشن بدر شروع کیا اور فوجیوں کو کارگل بھیجا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: