உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Goa: وزیر اعظم مودی نے گوا کو دی 600 کروڑ کی سوغات، منوہر پاریکر کو کیا یاد

    PM Narendra Modi in Goa: گوا میں پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، آج گوا نہ صرف اپنی آزادی کی ڈائمنڈ جبلی منا رہا ہے بلکہ 60 سالوں کے اس سفر کی یادیں بھی ہمارے سامنے ہیں۔ ہمارے سامنے آج جدوجہد اور قربانیوں کی گاتھا بھی ہے،  گوا کے لاکھوں باشندوں کی محنت اور لگن کے وہ نتائج ہیں، جن کی وجہ سے ہم نے ایک لمبی دوری طے کی ہے۔

    • Share this:
      پنجی: گوا میں وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi in Goa) نے تجدید شدہ فورٹ اگواڈا جیل میوزیم، گوا میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک، نیو ساوتھ گوا ضلع اسپتال، موپا ہوائی اڈے پر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جن میں ایوی ایشن اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور گوا میں داووریلم، ناویلیم میں گیس سے چلنے والے سب اسٹیشن شامل ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے پروگرام کو خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، گوا کی سرزمین کو، گوا کی ہوا کو، گوا کے سمندر کو قدرت کی طرف سے انمول تحفہ ملا ہے۔ آج آپ سبھی کا گوا کی سرزمین پر یہ جوش، گوا کی ہواوں میں آزادی کے فخر کو مزید بڑھا رہا ہے۔

      گوا میں پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، آج گوا نہ صرف اپنی آزادی کی ڈائمنڈ جبلی منا رہا ہے بلکہ 60 سالوں کے اس سفر کی یادیں بھی ہمارے سامنے ہیں۔ ہمارے سامنے آج جدوجہد اور قربانیوں کی گاتھا بھی ہے،  گوا کے لاکھوں باشندوں کی محنت اور لگن کے وہ نتائج ہیں، جن کی وجہ سے ہم نے ایک لمبی دوری طے کی ہے۔

      انہوں نے کہا، گوا ایک ایسے وقت میں پرتگال کے ماتحت گیا تھا، جب ملک کے دوسرے بڑے خطے میں مغلوں کی سلطنت تھی۔ اس کے بعد کتنے ہی سیاسی طوفان اس ملک نے دیکھے، اقتدار کا کتنا اتار چڑھاو آیا۔ وقت اور اقتدار کے اتار چڑھاو کے بیچ صدیوں کی دوریوں کے بعد بھی نہ گوا اپنی ہندوستانیت کو بھولا، نہ ہندوستان اپنے گوا کو بھولا۔ یہ ایک ایسا رشتہ ہے، جو وقت کے ساتھ اور مضبوط ہی ہوا ہے۔

      ہندوستان میں قوم پہلا منتر

      وزیر اعظم مودی نے کہا، ہندوستان ایک ایسا جذبہ ہے جہاں قوم سب سے اوپر ہوتا ہے، سب سے اعلیٰ ہوتا ہے۔ جہاں ایک ہی منتر ہوتا ہے- ملک سب سے پہلے، جہاں ایک ہی عزم ہوتا ہے- ایک ہندوستان، سب سے بہتر ہندوستان۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی پرتگالی اقتدار سے آزادی کے 60 سال پورے ہونے کے جشن میں حصہ لینے آج دوپہر یہاں پہنچے نریندر مودی نے بعد میں میرا مار میں فلائی پاسٹ اور جلیان پریڈ دیکھی۔ گوا کی آزادی کا دن ہر سال 19 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن ہندوستانی مسلح افواج نے 1961 میں گوا کو آزاد کرایا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: