پی ایم مودی نے رشی سنک سے کی بات، ہندوستان مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ

پی ایم مودی نے رشی سنک سے کی بات، ہندوستان مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ

پی ایم مودی نے رشی سنک سے کی بات، ہندوستان مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ

دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ نومبر میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں G-20 کے اجلاس میں ہوئی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو برطانیہ کے اپنے ہم منصب رشی سنک کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پی ایم نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی مشن کی سلامتی کا مدعا اٹھایا۔ پی ایم نے سنک سے ہندمخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ معلومات عہدیداروں نے دی ہے۔


    عہدیداروں نے بتایا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان کو مطلوب اقتصادی مجرموں کی واپسی پر پیش رفت پر بھی زور دیا۔ خالصتان کے حامی مظاہرین نے حال ہی میں لندن میں ہندوستانی مشن کی کھڑکیاں توڑ دیں اور قومی پرچم کو بھی نشانہ بنایا۔ حکام نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے متعدد دوطرفہ امور بالخصوص تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں آرہی ہے تیزی سے کمی، دگ وجے سنگھ کے بیان پر مچا سیاسی گھمسان

    دونوں وزرائے اعظم نے کئی باہمی مسائل، خاص طور سے تجارت اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کا جائزہ لیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ ہند-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد پورا کرنے کی ضرورت پر بھی متفق ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جھانسی میں دیر رات اسد کا ہوا پوسٹ مارٹم، کرائی گئی ویڈیو گرافی، پریاگ راج کے کساری-مساری قبرستان میں ہوگی تدفین؟

    پی ایم مودی نے بھی سنک کو بیساکھی کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے رشی سنک کو ستمبر میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے بھی مدعو کیا۔ سنک نے G-20 کی ہندوستان کی چیئرمین شپ کے لیے برطانیہ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ نومبر میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں G-20 کے اجلاس میں ہوئی تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: