PM Modi UNGA Speech : صدی بدل جائے ، مگر ہم نہ بدلیں تو تبدیلی لانے کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے : وزیر اعظم مودی
صدی بدل جائے ، مگر ہم نہ بدلیں تو تبدیلی لانے کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے : وزیر اعظم مودی
وزیرا عظم مودی نے اقوام متحدہ اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں تبدیلی ، نظام میں تبدیلی، ہیئت میں تبدیلی آج کے دور کا تقاضہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی ہیئت میں تبدیلی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سنیچر کو سوال کیا کہ عالمی تنظیم کے فیصلے کے عمل سے ہندوستان کو کب تک الگ رکھا جائے گا۔ وزیرا عظم مودی نے اقوام متحدہ اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں تبدیلی ، نظام میں تبدیلی، ہیئت میں تبدیلی آج کے دور کا تقاضہ ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں اقوام متحدہ کی جو عزت ہے وہ بہت کم ممالک میں ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہندوستان کے لوگ اقوام متحدہ میں اصلاحاتی عمل کے پورا ہونے کا طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں۔ آخر کب تک ہندوستان کو اقوام متحدہ کی فیصلے کےعمل سے دور رکھا جائے گا۔‘‘
عالمی امن میں ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جس ملک نے برسوں تک عالمی معیشت کی رہنمائی کرنے اور برسوں کی غلامی، دونوں کو جھیلا ہے، جس ملک میں ہورہی تبدیلیوں کا اثر دنیا کے بہت بڑے حصے میں پڑتا ہے، اس ملک کو آخر کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟ ہندوستان اقوام متحدہ میں اپنے تعاون کو دیکھتے ہوئے اپنا کردار دیکھ رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔